ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

رائے گڑھ میں پکنک منانے گئے 14 طلبہ و طالبات کی سمندر میں ڈوب کر موت

رائے گڑھ: مہاراشٹر کے رائے گڑھ کے مروڑ بیچ پر سمندر میں ڈوبنے سے 14 طلبہ و طالبات کی موت ہو گئی ہے۔ تمام طلبہ و طالبات پونے کے رہنے والے ہیں۔

  • News18
  • Last Updated: Feb 01, 2016 06:57 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
رائے گڑھ میں پکنک منانے گئے 14 طلبہ و طالبات کی سمندر میں ڈوب کر موت
رائے گڑھ: مہاراشٹر کے رائے گڑھ کے مروڑ بیچ پر سمندر میں ڈوبنے سے 14 طلبہ و طالبات کی موت ہو گئی ہے۔ تمام طلبہ و طالبات پونے کے رہنے والے ہیں۔

رائے گڑھ: مہاراشٹر کے رائے گڑھ کے مروڑ بیچ پر سمندر میں ڈوبنے سے 14 طلبہ و طالبات کی موت ہو گئی ہے۔ تمام طلبہ و طالبات پونے کے رہنے والے ہیں۔


بتایا جارہا ہے کہ پکنک منانے کے لئے مجموعی طور پر 126 طلبہ و طالبات رائے گڑھ کے مروڑ بیچ گئے تھے، جن میں سے 14 کی ڈوبنے کی وجہ سے موت ہوگئی ہے جبکہ پانچ دیگر طلبہ کو بچا لیا گیا ہے۔ڈوبنے والے طلبہ کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ کچھ دیگر طلبہ کے لاپتہ ہونے کی بھی خبر یں ہیں ۔ لاپتہ طلبہ کو نکالنے کیلئے بحریہ نے ممبئی سے ایک ہیلی کاپٹر اور رائے گڑھ سے ہی ایک بحریہ کے جہاز کو روانہ کیا۔


اطلاعات کے مطابق پونے کے عابدہ انعامدار کالج کے تمام 126 طلبہ چھٹی منانے کیلئے رائے گڑھ کے مروڑ بیچ پہنچے تھے، جہاں سمندر میں ڈوبنے سے 14 کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

First published: Feb 01, 2016 06:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading