ٹوٹ کی دہلیزپرشیوسینا، کانگریس - این سی پی کےساتھ جانے سے17 اراکین اسمبلی ناراض
بتایا جارہا ہے کہ شیو سینا کے کئی اراکین اسمبلی ہندتوا کا موضوع نہیں چھوڑنا چاہتے ہیں۔ پارٹی کے سینئرلیڈرمنوہرجوشی ان اراکین اسمبلی کولے کرماتوشری پہنچے ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 20, 2019 04:42 PM IST

کانگریس - این سی پی اتحاد سے شیو سینا میں بغاوت۔
ممبئی: مہاراشٹرمیں ایک طرف کانگریس - این سی پی اورشیوسینا کے اتحاد کی خبریں زورپکڑ رہی ہیں، وہیں اب خبرہے کہ شیوسینا میں اندرونی طورپرسب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کانگریس اوراین سی پی کے ساتھ شیوسینا کے جانے کولے کراراکین اسمبلی میں ناراضگی پائی جارہی ہے اوروہ ایسا نہیں چاہتے ہیں۔ ایسے میں یہ بھی بات سامنے آرہی ہے کہ شیوسینا میں اس کولے کرپھوٹ پڑسکتی ہے۔ حالانکہ اراکین اسمبلی کو منانے کی کوشش کی جارہی ہے اوراس کام میں پارٹی کے ہی سینئرلیڈرمنوہرجوشی لگے ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، ناراض اراکین اسمبلی کسی بھی حال میں ہندتوا کا موضوع نہیں چھوڑنا چاہتے ہیں۔
ماتوشری پہنچے اراکین اسمبلی