உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مرکزی حج کمیٹی کے سی ای او کےعہدے کے لئے17 مسلم افسران نے دئیے انٹرویو

    ذرائع کے مطابق  26 مئی کو دہلی میں منعقد ہونے والے انٹرویو میں 17 مسلم افسران نے شرکت کی تھی ۔

    ذرائع کے مطابق 26 مئی کو دہلی میں منعقد ہونے والے انٹرویو میں 17 مسلم افسران نے شرکت کی تھی ۔

    ذرائع کے مطابق 26 مئی کو دہلی میں منعقد ہونے والے انٹرویو میں 17 مسلم افسران نے شرکت کی تھی ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      ممبئی۔ مرکزی حج کمیٹی کے سی ای اوکےعہدے کیلئے اعلی مسلم افسران  میں دلچسپی دکھائی دے رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق  26 مئی کو دہلی میں منعقد ہونے والے انٹرویو میں 17 مسلم افسران نے شرکت کی تھی ۔ انٹرو یو مکمل ہونے کے تین روز ہونے کے باوجود مرکزی وزارت برائےاقلیتی امور نے منتخب امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ وزارت برائے اقلیتی امور پہلی مرتبہ سی ای او کا انتخاب کررہی ہے۔ اس سے قبل وزارت برائے امور خارجہ نے اس کام کو انجام دیا ہے۔  مرکزی حج کمیٹی کے موجودہ  چیف ایکزیکیٹوافسر عطا الرحمان کی معیاد 17 جون کو ختم ہورہی ہے۔ لیکن اقلیتی امورکے ذریعے ابھی تک نو منتخب امید وار کے نام کو ظاہر نہ کرنے کی بابت افواہیں شروع ہوگئی ہیں ۔


       مرکزی حج کمیٹی کے سی ای او  کے عہدے کے لیے کئی مسلم افسران کی دلچسپی میں بھی اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس سلسلے میں ٓائی ٓار ایس ۔ ٓائی ایف ایس اور ٓائی پی ایس سطح کے افسران نے دل چسپی ظاہر کی ہے۔ حج ایک مقدس فریضہ ہے جو ہر مسلمان مرد و عورت پر زندگی میں ایک مرتبہ فرض ہے۔ ایسے میں تین سال کی ڈیپوڈیشن پوسٹ کیلئے مسلم افسران کی دلچسپی حج کے ذریعے ایک اہم مذہبی فریضے کے معاملات میں اپنی خدمت پیش کرنا ہوسکتی ہے۔


      First published: