உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی بم دھماکوں کا ملزم خورشید عالم کا پڑوسی ملک نیپال میں گولی مار کرقتل

    ممبئی بم دھماکوں کے ملزم کا گولی مار کرقتل۔

    ممبئی بم دھماکوں کے ملزم کا گولی مار کرقتل۔

    ہندوستانی سیکورٹی ایجنسیوں کے مطابق حملہ آورقتل کو انجام دینے کے بعد ہندوستان بھاگ آئے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی کے 1993 ممبئی دھماکوں کے ملزم خورشید عالم کونیپال میں گولی مارکرقتل کردیا گیاہے۔ اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے ہندوستانی سیکورٹی ایجنسیوں نے بتایا کہ سنساری ضلع کے ہری نگرعلاقے میں خورشید کو گولی مارکرقتل کردیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ حملہ آورقتل کو انجام دینے کے بعد ہندوستان بھاگ آئے ہیں۔

      اطلاعات کے مطابق ممبئی دھماکوں کا ملزم خورشید عالم نیپال میں مقیم ہوگیا تھا۔ جمعہ کو جب وہ گھر جارہا تھا تبھی موٹرسائیکل پر آئے مجرموں نے خورشید عالم پرفائرنگ کردی۔ جائے واردات پرہی خورشید کی موت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ موٹرسائیکل پرہندوستان کی نمبرپلیٹ لگی ہوئی ہے۔

      گولی مارنے والے غنڈوں نے خورشید عالم کو گولی مارنے کے بعد ہندوستان بھاگ آئے ہیں۔ فائرنگ میں ایک نیپالی پولیس کانسٹبل کو بھی گولی لگی ہے، جسے سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ 1993 کے بعد سے خورشید عالم فرار بتایا جارہا تھا۔
      First published: