خاتون پولیس کانسٹیبل سے مارپیٹ کرنے پر دو ایرانی طالبات گرفتار
پونے: یہاں کوریگاؤں پارک تھانہ میں ایک خاتون کانسٹیبل کے ساتھ بدسلوکی سے پیش آنے پر دو ایرانی خواتین کو گزشتہ روزگرفتار کیا گیا ہے۔
- UNI
- Last Updated: Mar 02, 2016 02:40 PM IST

علامتی تصویر
پونے: یہاں کوریگاؤں پارک تھانہ میں ایک خاتون کانسٹیبل کے ساتھ بدسلوکی سے پیش آنے پر دو ایرانی خواتین کو گزشتہ روزگرفتار کیا گیا ہے۔
پولس نے بتایا کہ دو نوں ایرانی طالبات گزشتہ روز تھانہ گئیں اور ڈیوٹی پر تعینات خاتون کانسٹیبل سے اپنے مکان مالک سے ڈپوزٹ رقم دلانے میں مدد کرنے کی درخواست کی۔
کانسٹیبل نے ان سے کہا کہ یہ کام پولس کانسٹیبل کا نہيں ہے، جس پر دونوں ایرانی خواتین مشتعل ہوگئیں اور ان کے ساتھ بدسلوکی سے پیش آتے ہوئے ان کے ساتھ مارپیٹ بھی کیں۔ پولس نے بتایا کہ گرفتار شدہ ملزم طالبات پونے شہر کے ایک کالج میں زیر تعلیم ہیں۔