ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر کے ناسک میں بھیانک سڑک حادثہ، 20 افراد کی موت، 30 زخمی

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس دھلے سے کلون جارہی تھی کہ اسی دوران سامنے سے آرہے آٹو رکشہ سے مالیگاوں۔دیولا روڈ پر میسی گاوں میں دونوں کی آمنے سامنے ٹکر ہوگئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 29, 2020 11:58 AM IST
  • Share this:
مہاراشٹر کے ناسک میں بھیانک سڑک حادثہ، 20 افراد کی موت، 30 زخمی
ناسک میں سڑک حادثہ: 20 کی موت، 30 زخمی

ناسک۔ مہاراشٹر کے ناسک ضلع کے مالیگاوں۔دیولا روڈ پر میسی گاوں کے نزدیک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایم ایس آر ٹی سی) کی بس اور آٹو رکشہ کے ٹکرا جانے سے 20لوگوں کی موت اور 30 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس دھلے سے کلون جارہی تھی کہ اسی دوران سامنے سے آرہے آٹو رکشہ سے مالیگاوں۔دیولا روڈ پر میسی گاوں میں دونوں کی آمنے سامنے ٹکر ہوگئی۔ حادثہ کے بعد دونوں گاڑیاں نزدیکی کنویں میں گر گئیں جس سے 9لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور درجن سے زیادہ زخمی ہو گئے۔


پولیس نے بتایا کہ 30 سے زیادہ زخمیوں کو دیولا دیہی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد جائے حادثہ پر پہنچی پولیس اور مقامی لوگوں نے راحت اور بچاو کا کام شروع کر دیا۔ بچاو مہم کے دوران 11لاشیں کنویں سے نکالی گئی ہیں۔ ضلع اسپتال کی پانچ ایمبولنس کو سرجنوں کے ساتھ جائے حادثہ پر بھیجا گیا ہے۔


علامتی تصویر


ذرائع نے کہا کہ ایم ایس آر ٹی سی بس اور آٹو رکشہ میں مسافروں کے بارے میں تفصیلات نہیں مل سکی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بچاو ٹیموں نے کنویں سے بس اور آٹو رکشہ کو نکال لیا ہے۔

ٹرانسپورٹ وزیر اور ایم ایس آر ٹی سی کے صدر انل پرب نے حادثہ کو بدبختانہ بتایا اور ہلاک شدگان کے کنبوں کو 10-10 لاکھ روپئے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کے علاج کا پورا خرچ ایم ایس آر ٹی سی اٹھائے گی۔
First published: Jan 29, 2020 11:56 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading