ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

جھگڑوں سے پریشان  3 بہوؤں نے ساس کا کر ڈالا قتل، اور پھر کی ایسی خوفناک حرکت، جانئے پورا معاملہ

ساس اور بہو کے درمیان روزانہ ہونے والے جھگڑوں کا نتیجہ کیا ہوسکتا ہے اس کا اندازہ جودھپور ضلع کے متوڑا گاؤں میں پیش آئی خوفناک واردات سے لگایا جاسکتا ہے۔

  • Share this:
جھگڑوں سے پریشان  3 بہوؤں نے ساس کا کر ڈالا قتل، اور پھر کی ایسی خوفناک حرکت، جانئے پورا معاملہ
ساس اور بہو کے درمیان روزانہ ہونے والے جھگڑوں کا خوفناک انجام

ساس اور بہو کے درمیان روزانہ ہونے والے جھگڑوں کا نتیجہ کیا ہوسکتا ہے اس کا اندازہ جودھپور ضلع کے متوڑا گاؤں میں پیش آئی خوفناک واردات سے لگایا جاسکتا ہے۔ یہ روز۔روز کے جھگڑوں سے پریشان تین بہوؤں پر نہ صرف اپنی ساس کا گلا گھونٹ کر قتل کرنے کا الزام لگا ہے بلکہ خودکشی کا روپ دینے کیلئے لاش کو پھانسی پر لٹکانے کی بات بھی سامنے آئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے یوئے انکشاف کے بعد پولیس نے تینوں بہوؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔


پولیس کے مطابق جودھپور ضلع کے متوڑا تھانہ علاقے میں واقع رام دیع نگر ہریالا گاؤں میں ایک بوڑھی خاتون کملا دیوی کا ان کی ہی تین بہوؤں نے مل کر ساس کا گلا گھوٹ دیا۔ اس کے بعد واقعے کع خود کشی کا رنگ دینے کی نیت سے لاش کو پھندے پر لٹکادیا۔ تینیوں بہوئیں واقعے کے بعد اسے خودکشی قرار دیتے ہوئے افسوس ظاہر کرنے لگیں۔ پولیس افسر نے بتایا کہ شک ہونے پر مہلوک کے فریق نے نے بہوؤں پر قتل کا الزام لگاتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ اس کے بعد لاش کا میڈیکل بورڈ سے پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔ اس میں گلا گھوٹنے سے موت ہونے کی تصدیق ہوئی۔


موت کے ایک دن بعد پولیس کو دی گئی اطلاع


کملا دیوی کی موت کے بعد یعنی مہلوک کے پیہر فریق جب شک ظاہر کرنے لگے تو اس بات کو لیکر گھر میں کافی پنگامہ ہوا لیکن کملا کے فریق نے اس بات کو لیکر یقین نہیں کیا اور انہوں نے پولیس میں شکایت کی۔ متوڑا تھانہ عہدیدار نیمارام نے بتایا کہ کملا دیوی کی موت 28 اگست کو ہوئی تھی۔ پولیس کو اس کی اطلاع 29 اگست کو دی گئی۔ مہلوک خاتون کے فریق نے بہوؤں پر قتل کا شک ظاہر کیا تھا اور گلا گھوٹ کر قتل کئے جانے کا الزام لگایا تھا۔

پولیس کی شروعاتی پوچھ۔گچھ میں کنبے کی تینوں بہوئیں اس بات کو لیکر اڑی رہیں کہ ان کی ساس نے پھانسی لگاکر خودکشی کی ہے۔ پولیس نے لاش کا میڈیکل بورڈ سے پوسٹ مارٹم کروایا تو اس میں قتل کئے جانے کی بات سامنے آئی۔
پوچھ۔گچھ کے بعد پولیس نے کملا دیوی کی تینوں بہوؤں اوما، پریمی اور پنٹو کو گرفتار کر لیا۔ اس میں پریمی اور پنڑو دونوں سگی بہنیں ہیں اور اوما ان دوں کی چچازاد بہن ہے۔ کافی پوچھ۔گچھ کے بعد آخر کار تینوں نے پولیس کو بتایا کہ ان کے گھر میں روز کسی نہ کسی باتکو لیکر تنازعہ ہوتا رہتا تھا۔ آپسی تنازع کے چلتے وہ پریشان ہو گئیں اور انہوں نے اپنی ساس کا قتل کرڈالا۔ واقعے کو انجام دینے والے دن بھی گھر میں جھگڑا ہوا تھا اور اس دوران غصے میں آکر تینوں نے مل کر اپنی ساس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔
Published by: sana Naeem
First published: Sep 02, 2020 08:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading