உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی کے بعد اب راجستھان میں بھی گوشت پر پابندی عائد

    جے پور : جین سماج کے تہوار کی وجہ سے ممبئی کے بعد اب راجستھان حکومت نے بھی جمعرات کو گوشت پر پابندی لگا دی ہے۔ ریاستی حکومت نے جین کے تہوار کے پیش نظریہ فیصلہ کیا ہے۔

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

      جے پور : جین سماج کے تہوار کی وجہ سے ممبئی کے بعد اب راجستھان حکومت نے بھی جمعرات کو گوشت پر پابندی لگا دی ہے۔ ریاستی حکومت نے جین کے تہوار کے پیش نظریہ فیصلہ کیا ہے۔

      ریاستی حکومت کی جانب سے نوٹس جاری کر کے کہا گیا ہے کہ راجستھان میں 17، 18 اور 27 ستمبر کو گوشت کی فروخت نہیں ہوگی۔ اس مدت میں گوشت کی خرید و فروخت نہیں کی جا سکے گی اور ساتھ ہی ریاست میں تمام بوچڑخانے بھی بند رہیں گے۔

      ریاستی حکومت کے حکم کا نفاذ ضلع انتظامیہ کرےگی ۔ اس کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے گی اور ساتھ ہی مذبح کے باہر ریاستی حکومت کا حکم چسپاں کردیا جائے گا۔ ضلع انتظامیہ کو تمام مذبح تک حکم کی کاپی پہنچانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

      ان ریاستوں میں گوشت پر ہے پابندی

      میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں و کشمیر، ہریانہ، پنجاب، دہلی، تمل ناڈو، آسام ، آندھرا پردیش، راجستھان، ہماچل پردیش، اتر پردیش، بہار، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اڑیسہ، تلنگانہ، گجرات، گوا اور کرناٹک میں گوشت پر پابندی ہے ۔

      ان ریاستوں میں نہیں ہے گوشت پر پابندی

      کیرالہ، مغربی بنگال، سکم، میگھالیہ، تریپورہ، میزورم ، منی پور، ناگالینڈ اور اروناچل پردیش میں گائے کے گوشت کی فروخت پر پابندی نہیں ہے۔ مغربی بنگال میں گائے یا بھینس کے گوشت کے لئے فٹ فار سلٹر ہونے کا سرٹیفکیٹ ضروری ہے۔

      First published: