ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

چوری کے مہنگے موبائل کاڈیٹا فارمیٹ کر دیتے تھے3 افراد، پولیس نے کیا گرفتار

ممبئی میں مختلف ریاستوں سے چوری شدہ موبائل ڈیٹا فارمیٹب کرکے اسےفروخت کرنے والے تین ملزمین کوممبئی کرائم برانچ یونٹ 12 نے گرفتار کیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے سافٹ ویئر کی مدد سے مہنگے اینڈرائیڈ موبائل سافٹ ویئر کی چوری کی اور آئی فون کا آئی سی کلاؤڈ اکاؤنٹ حذف کردیا۔

  • Share this:

ممبئی میں مختلف ریاستوں سے چوری شدہ موبائل ڈیٹا فارمیٹب کرکے اسےفروخت کرنے والے تین ملزمین کوممبئی کرائم برانچ یونٹ 12 نے گرفتار کیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے سافٹ ویئر کی مدد سے مہنگے اینڈرائیڈ موبائل سافٹ ویئر کی چوری کی اور آئی فون کا آئی سی کلاؤڈ اکاؤنٹ حذف کردیا۔ بعدا میں اس کی باڈی کو تبدیل کرکے لوگوں کو فروخت کردیا کرتے تھے۔کرایم برانچ یونٹ 12 نے ان افراد سے 70 موبائل برآمد کیے ہیں ، جن کی مالیت تقریبا 9 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ اکبر پٹھان (ڈی سی پی۔ کرائم برانچ ممبئی) نے بتایا کہ دہیسر ایسٹ کے رہنے والے شیلیش بیچکر کی شکایت پر کرائم برانچ یونٹ 12 کے افسران نے موبائل چور گروہ کا سراغ لگانا شروع کردیا۔

اطلاع ملی کہ اندھیری ویسٹ بونی پلازہ شاپنگ سینٹر کی دکان نمبر 23 میں ، چوری شدہ مہنگے اینڈروئیڈ موبائل کا ڈیٹا فارمیٹ اور آئی فون کا آئی کلاؤڈ اکاونٹ ڈیلیٹ کیا حاتا ہے۔ پولیس نے نظر رکھنی شروع کردی. خبر ملی کی دو افراد اس دکان پر چوری کا موبائل لے کر آرہے ہیں۔ جیسے ہی دو افراد دکان پر پہنچے ، وہاں پر جال بچھا ئے کرائم برانچ کی ٹیم نے دکان دار کو اپنی گرفت میں لے لیا۔

ان لوگوں کے پاس سے 70 موبائل ، ہارڈ ڈسک ، مختلف سوفٹ ویئر چلانے والے ڈونگلز ، مختلف کمپنی کے سم کارڈ بھی برآمد کیے ہیں اور اس گروہ میں ملوث دیگر ریاستوں کے ملزمین کو کرائم برانچ تلاش کرنے میں جٹی ہو ئی ہے۔
رپورٹ: وسیم انصاری
Published by: Sana Naeem
First published: Mar 06, 2021 12:49 PM IST