ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

پاکستانی فوجی کا سر کاٹ کر لانے والے ہندوستانی جوان کو 5 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان

مسلم یووا آتنک وادی سمیتی کے قومی صدر حاجی شکیل سیفی نے ہندوستانی فوجیوں کے سر کاٹنے کے معاملے پر شدید غصہ کا اظہار کیا ہے۔

  • Share this:

اجمیر : مسلم یووا آتنک وادی سمیتی کے قومی صدر حاجی شکیل سیفی نے ہندوستانی فوجیوں کے سر کاٹنے کے معاملے پر شدید غصہ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ہندوستانی فوجیوں سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ کسی بھی پاکستانی فوجی کا سر کاٹ کر لاتے ہیں وہ انہیں چندہ جمع کرکے پانچ کروڑ روپے انعام دیں گے۔

یہ بات انہوں نے اجمیر میں حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ میں مرکزی وزیر جگدیش ٹائٹلر کے ساتھ حاضری دینے کے بعد کہی۔ اس دوران درگاہ پہنچ کر دونوں نے خواجہ کی چوکھٹ چومي اور عقیدت کے پھولوں کا نذرانہ پیش کیا۔

میڈیا سے بات چیت میں سیفی نے کہا کہ جتنی پاکستان کی آبادی ہے ، اتنے تو ہندوستان میں صرف مسلمان ہی ہیں۔ ضرورت پڑنے پر ملک کا مسلمان ہی پاکستان کے لئے کافی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ سیفی نے مرکزی حکومت سے پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کی بھی اپیل کی ۔

First published: May 08, 2017 10:30 PM IST