ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر : رائے گڑھ میں پانچ منزلہ عمارت گری ، ایک کی موت ، 25 ابھی بھی ملبے میں دبے

Raigad Building Collapse : واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے افسران جائے واقعہ پر پہنچ گئے اور راحت و بچاو کارروائی شروع کردی گئی ۔ اس حادثہ میں سات سے آٹھ لوگ زخمی ہوئے ہیں اور اب تک 60 لوگوں کو باہر نکالا جاچکا ہے ۔

  • Share this:
مہاراشٹر : رائے گڑھ میں پانچ منزلہ عمارت گری ، ایک کی موت ، 25 ابھی بھی ملبے میں دبے
مہاراشٹر : رائے گڑھ میں پانچ منزلہ عمارت گری ، ایک کی موت ، 20 ابھی بھی ملبے میں دبے

مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں واقع مہاڑ میں پیر کی شام پانچ منزلہ عمارت گر گئی ۔ ملبہ میں سے ایک شخص کی لاش کو نکالا گیا ہے ۔ عمارت کے ملبے میں ابھی بھی تقریبا 25 لوگ دبے بتائے جارہے ہیں ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے افسران جائے واقعہ پر پہنچ گئے اور راحت و بچاو کارروائی شروع کردی گئی ۔ اس حادثہ میں سات سے آٹھ لوگ زخمی ہوئے ہیں اور اب تک 60 لوگوں کو باہر نکالا جاچکا ہے ۔ ابھی بھی راحت اور بچاو کے کام جاری ہیں ۔


یہ واقعہ دیر شام پیش آیا ، ایسے میں وہاں اندھیرا ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ جائے واقعہ پر این ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی پہنچ گئی ہیں ۔ واقعہ کے بعد مہاراشٹر کے کابینہ وزیر ادیتی تٹکرے نے کہا کہ اس عمارت میں دو سو سے زیادہ لوگ پھنسے ہوئے ہیں ۔ جائے واقعہ پر پانچ مقامی ٹیمیں موجود ہیں ۔ اب تک پندرہ لوگوں کو زندہ بچایا گیا ہے ۔ چار سے پانچ اور ٹیموں کو جائے واقعہ کیلئے روانہ کیا گیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس عمارت میں پچاس کنبے رہتے تھے ۔ یہ عمارت دس سال پرانی بتائی جارہی ہے ۔



عمارت گرنے کی اطلاع ملنے کے بعد مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے مقامی ممبر اسمبلی اور رائے گڑھ ضلع انتظامیہ سے حالات کی جانکاری لی ۔ انہوں نے افسران کو ہر طرح کے تعاون کی بات کہی ۔ ادھو ٹھاکرے نے راحت اور بچاو کاموں میں تیزی لانے کی بھی بات کہی ۔

ادھر اس حادثہ پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ امت شاہ نے ٹویٹ کیا کہ این ڈی آر ایف کے ڈائریکٹر جنرل سے بات کی گئی ہے کہ وہ ہر ممکنہ تعاون کریں گے ۔ ٹیمیں راستے میں ہیں اور جلد سے جلد بچاو کاموں میں تعاون کریں گی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 25, 2020 08:19 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading