ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ناندیڑمیونسپل کارپوریشن کی 81 سیٹوں کیلئے 500 سے زائد امیدواروں نے داخل کئےکاغذات نامزدگی

کانگریس، این سی پی ، شیوسینا ، بی جے پی کےعلاوہ مجلس اتحاد المسلمین اورسماج وادی پارٹی سمیت آزاد امیدواروں نے بھی بڑی تعداد میں پرچہ نامزدگی داخل کئے ہیں۔

  • ETV
  • Last Updated: Sep 24, 2017 09:33 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ناندیڑمیونسپل کارپوریشن کی 81 سیٹوں کیلئے 500 سے زائد امیدواروں نے داخل کئےکاغذات نامزدگی
کانگریس، این سی پی ، شیوسینا ، بی جے پی کےعلاوہ مجلس اتحاد المسلمین اورسماج وادی پارٹی سمیت آزاد امیدواروں نے بھی بڑی تعداد میں پرچہ نامزدگی داخل کئے ہیں۔

ناندیڑ : ناندیڑمیونسپل کارپوریشن کےانتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنےکا وقت ختم ہوگیا ہے۔ کانگریس، این سی پی ، شیوسینا ، بی جے پی کےعلاوہ مجلس اتحاد المسلمین اورسماج وادی پارٹی سمیت آزاد امیدواروں نے بھی بڑی تعداد میں پرچہ نامزدگی داخل کئے ہیں۔ کاغذات داخل کرنے والوں میں موجودہ کارپوریٹروں کےعلاوہ کئی نوجوان امیدوار بھی شامل ہیں ، جو پہلی مرتبہ انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

پیر کے روز 25 ستمبرکو تمام پرچوں کی چھان بین کی جائے گی اور27 ستمبردوپہرتین بجے پرچے واپس لیےجا سکیں گے ۔ 27 ستمبر کو امیدوارں کی حتمی فہرست اور انہیں انتخابی نشان دیا جائے گا ۔17 اکتوبر کو رائے دہی ہوگی جبکہ دوسرے ہی دن یعنی 12 اکتوبر کو رائے شماری کی جائے گی ۔81 سیٹوں کے لئے جملہ 20 انتخابی حلقہ مقرر کئے گئے ہیں۔19حلقوں سے چار چار سیٹوں کے لئےاورایک حلقہ سے پانچ سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ فی الحال کارپوریشن میں کانگریس کا اقتدار رہا ہے ۔

First published: Sep 24, 2017 09:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading