உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گجرات میں المناک حادثہ: زیر تعمیر عمارت کی لفٹ ٹوٹنے سے 8 مزدوروں کی دردناک موت

    اس وقت اس واقعہ کے بعد ہر طرف چیخ و پکار مچی ہوئی ہے۔ اس حادثے کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ مرنے والے تمام آٹھ افراد مزدور ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Gujarat | Ahmadabad (Ahmedabad) [Ahmedabad]
    • Share this:
      احمد آباد: گجرات کے احمد آباد میں بدھ کو ایک دردناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک زیر تعمیر عمارت کی لفٹ ٹوٹ گئی اور اس میں سوار 8 افراد کی موت ہو گئی۔ اس وقت اس واقعہ کے بعد ہر طرف چیخ و پکار مچی ہوئی ہے۔ اس حادثے کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ مرنے والے تمام آٹھ افراد مزدور ہیں۔

      پونچھ میں بس حادثے کا شکار، 11  ہلاک
      اس سے قبل بدھ کو جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں ایک منی بس گہری کھائی میں گرنے سے 11 افراد ہلاک اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔ اہلکار نے بتایا کہ بس میں تقریباً 36 مسافر سوار تھے اور یہ گلی میدان سے پونچھ جا رہی تھی۔ تاہم سرحدی علاقے ساوجیان میں براری نالے کے قریب بس حادثہ پیش آیا۔

      لیفٹیننٹ گورنر نے معاوضے کا اعلان کیا۔


      پونچھ حادثے پر جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور ہر ایک مہلوک کے اہل خانہ کے لئے 5-5 لاکھ روپئے کے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے افسران کو زخمیوں کو بہتر علاج مہیا کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

      گیانواپی معاملے پر بڑا فیصلہ: ہندو فریق کی عرضی منظور، مسلم فریق کی درخواست خارج


      گوا میں کانگریس کو لگا بڑا جھٹکا، 8 ایم ایل اےBJPمیں شامل، کہا- مودی کو مضبوط کرنے آئے ہیں





      انہوں نے ٹویٹ کیا، 'پونچھ کے ساوجیاں میں سڑک حادثے میں موت سے دکھی ہوں۔ سوگوار خاندانوں سے تعزیت۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ پولیس اور انتظامیہ کے اہلکاروں کو زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: