سورت : مذہبی منافرت پر مبنی بیانات کے لیے مشہور وشو ہندو پریشد کے فائر برانڈ لیڈر پروین توگڑیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی تنظیم نے پانچ لاکھ عیسائیوں اور ڈھائی لاکھ مسلمانوں کی گھر واپسی کرائی ہے ۔
گذشتہ 10 برسوں کے دوران دونوں مذاہب کے لاکھوں افراد کو ہندو مذہب کا پیرو کار بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ گجرات کے سورت میں وی ایچ پی کی فنڈ رائزنگ تقریب سے خطاب کے دوران توگڑیہ نے یہ دعویٰ کیا۔
ملک میں ہندو مت کی بقا کے لیے گھر واپسی کی مہم بڑے پیمانے پر چلانے کی کال دی ہے۔ پروین توگڑیہ نے دعویٰ کیا کہ گذشتہ برسوں میں ہر سال کم از کم 15 ہزار افراد کو ہندو مذہب کی طرف لوٹایا گیا۔ لیکن گذشتہ سال تقریبا چالیس ہزار افراد کی گھر واپسی عمل میں آئی۔ پاکستا ن کے تمام ہندو شہریوں کو ہندوستان کی شہریت دینے کا توگڑیہ نے اس موقعہ پر مطالبہ کیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔