ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر: کورونا کی تعداد میں مسلسل اضافہ، ہنگولی میں 7 روزہ کرفیو

مہاراشٹر اور ہنگولی ضلع میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے چیئرمین روپیش جئے ونشی نے 7 روزہ کرفیو نافذ کردیا ہے، جو پیر کی صبح سات بجے سے نافذ ہو جائے گا۔

  • Share this:
مہاراشٹر: کورونا کی تعداد میں مسلسل اضافہ، ہنگولی میں 7 روزہ کرفیو
مہاراشٹر: کورونا کی تعداد میں مسلسل اضافہ، ہنگولی میں 7 روزہ کرفیو

ہنگولی: مہاراشٹر اور ہنگولی ضلع میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے چیئرمین روپیش جئے ونشی نے 7 روزہ کرفیو نافذ کردیا ہے، جو پیر کی صبح سات بجے سے نافذ ہو جائے گا۔ ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق ضلع ہنگولی میں دیہی اور شہری علاقوں میں یکم مارچ کی صبح 7 بجے سے کرفیو نافذ ہوگا اور 7 مارچ کی رات 12 بجے تک نافذ رہے گا۔ اس دوران ، تمام اداروں ، دکانوں اور کینٹینوں میں ہر قسم کی آمدو رفت (شخص / گاڑی) پر پابندی رہے گی۔


تاہم اس دوران دودھ فروشوں کو صبح 9 بجے سے شام تک کام کرنے کی اجازت ہوگی ۔ اس دوران تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر میں کام کاج جاری رہے گا ۔ اسی کے ساتھ ہی تمام عبادت گاہیں ، مذہبی مقامات ، تمام اسکول ، کالج اور میرج ہال اور لان بند رہیں گے۔ ادویات کی دکانوں کو اس دوران کھولنے کی اجازت دی گئی ۔ اسی کے ساتھ ہی صحافیوں کو دفتر آنے اور رپورٹنگ کرنے کی اجازت ہوگی۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 01, 2021 06:44 PM IST