ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

سنسنی خیز! 8 ویں کی طالبہ نے کی خودکشی ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آئی ایسی بات ، سبھی رہ گئے حیران

پولیس نے بتایا کہ ابھی ہم خودکشی کی بنیاد پر ہی جانچ کررہے ہیں ۔ ساتھ ہی آبروریزی کے پہلو کی بھی جانچ شروع کریں گے ۔

  • Share this:
سنسنی خیز! 8 ویں کی طالبہ نے کی خودکشی ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آئی ایسی بات ، سبھی رہ گئے حیران
سنسنی خیز! 8 ویں کی طالبہ نے کی خودکشی ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آئی ایسی بات ، سبھی رہ گئے حیران ۔ (Pic- News18)

گجرات کے سورت میں ایک حیران کرنے والا واقعہ پیش آیا ہے ۔ یہاں آٹھویں جماعت میں پڑھنے والی 14 سال کی ایک نابالغ لڑکی نے گھر پر خودکشی کرلی ۔ اس کے بعد جب اس کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تو پتہ چلا کہ وہ دو مہینے سے حاملہ تھی ۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔ وہیں حمل میں پائے گئے جنین کے سیمپل کو بھی جانچ کیلئے لیباریٹری میں بھیج دیا گیا ہے ۔


یہ واقعہ سورت کے ان پاٹیا کے تروپتی نگر میں پیش آیا ہے ۔ وہاں رہنے والا طالبہ کا کنبہ آبائی طور سے بہار کے چھپڑا کا رہنے والا ہے ۔ اہل خانہ اتوار کو بہار جانے کی تیاری کررہے تھے ۔ جمعرات کو والد نے بیٹی سے 200 روپے لئے اور سبزی لانے کیلئے چلا گیا ۔ سبزیوں کے ساتھ لوٹے والد نے اپنی بیٹی کو اپنے گھر کی دوسری منزل پر لٹکا پایا ۔ 14 سالہ بیٹی نے دوپٹے کو پھانسی کا پھندہ بناکر خودکشی کرلی تھی ۔ پولیس نے جائے واقعہ پر پہنچ کر معاملہ درج کیا اور نابالغ لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹ کیلئے سول اسپتال بھیج دیا ۔


پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اونکا چودھری نے کہا کہ پوسٹ مارٹم میں نابالغ کی بچہ دانی میں جنین کی علامت سامنے آئی ہے ۔ نابالغ کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ اس معاملہ کے بارے میں اہل خانہ کو جانکاری دینے پر ان کے پاوں تلے سے زمین کھسک گئی ۔ حالانکہ ڈاکٹر نے ایک رپورٹ کیلئے نابالغ کے ہسٹوپیتھولاجی کا ایک نمونہ لیباریٹری میں بھیجا ہے ۔


پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔ پولیس کو شک ہے کہ نابالغ لڑکی کا کسی کے ساتھ معاشقہ تھا ۔ اس کے بارے میں کنبہ کو پتہ نہ چلے ، اس لئے نابالغ نے خودکشی کرلی ہوگی ۔ پولیس نے بتایا کہ ابھی خودکشی کی بنیاد پر ہی جانچ کررہے ہیں ۔ ساتھ ہی آؓبروریزی کے پہلو سے بھی جانچ کریں گے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 31, 2021 03:05 PM IST