ممبئی: مہاراشٹرمیں دیویندرفڑنویس حکومت کوحمایت دینے والے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے9 اراکین اسمبلی کوچارٹرڈ پلین سے دہلی بھیج دیا گیا ہے۔ سی این این - نیوز 18 کے پاس ان 9 اراکین اسمبلی کی فہرست ہے۔ یہ سبھی اراکین اسمبلی اجیت پوارکے خیمےکےبتائے جارہے ہیں۔ مہاراشٹرمیں بدلتے سیاسی حالات کےساتھ اب اراکین اسمبلی کے پارٹی بدلنےکا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اس کے مد نظراین سی پی اورکانگریس اپنےاپنے اراکین اسمبلی کومحفوظ مقام پررکھنےکےلئے حکمت عملی بنانے میں مصروف ہوگئی ہیں۔
مدھیہ پردیش ذرائع کےمطابق کانگریس پارٹی اپنےاراکین اسمبلی کوکچھ دنوں کے لئے مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال یا چھند واڑہ بھیج سکتی ہے۔ تاکہ انہیں حکومت کی تشکیل کےلئےممکنہ خریدوفروخت سے بچایا جاسکے۔ دوسری طرف ذرائع کے مطابق شیوسینا اپنےاراکین اسمبلی کوخرید وفروخت سے بچانےکےلئے جے پوربھیجے گی۔
رندیپ سرجے والا نےکہا- جمہوریت کا قتل کب تک؟
کانگریس کےترجمان رندیپ سرجے والا نے بی جے پی اوراجیت پوارپربرستے ہوئےکہا 'موقع پرست اجیت پوارکوجیل بھیجنےکا ڈردکھایا گیا۔ گورنربھگت سنگھ کوشیاری نےامت شاہ کے مفاد میں کام کیا ہے۔ دیویندرفڑنویس، اجیت پوارکوجیل بھیجنا چاہتےتھے۔ رات کے اندھیرے میں چوری چھپے حلف دلائی گئی۔ وزیراعظم اوروزیرداخلہ نے آئین کے وقارکو پامال کیا ہے'۔ انہوں نےسوال کیا کہ جمہوریت کا قتل کب تک جاری رہےگا؟ صدرراج ہٹانے کومنظوری کب ملی؟
این سی پی کے پاس کل 54 اراکین اسمبلی
مہاراشٹرمیں کل 288 اسمبلی نشستیں ہیں۔ حکومت بنانےکےلئے یہاں 145 اراکین اسمبلی کی ضرورت ہے۔ بی جے پی کے پاس فی الحال 105 اراکین اسمبلی ہیں جبکہ این سی پی کے کھاتے میں کل 54 سیٹیں ہیں۔ یعنی بی جے پی اوراین سی پی کوملا دیں تو تعداد 159 تک پہنچ جائے گی۔ یعنی یہ اعدادوشماراکثریت سے کافی زیادہ ہے۔ حالانکہ پارٹی کے سربراہ شرد پوارنے آج پریس کانفرنس میں واضح طورپرکہا ہے کہ بی جے پی کے ساتھ جانے کا فیصلہ اجیت پوارکا ہے۔ این سی پی کا یہ فیصلہ نہیں ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔