உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آسام میں بڑا حادثہ، 30 لوگوں کو لے جارہی کشتی ندی میں پلٹی، کئی لاپتہ

    اس حادثے کی جانکاری دیتے ہوئے گیانیندر دیو ترپاٹھی نے بتایا کہ دھوبری-پھلباری پل کے پاس ایک چھوٹا چینل ہے۔ ٹیم ایک لکڑی کی کشتی پر چینل پار کر رہی تھی کہ کسی چیز سے ٹکرا کر پلٹ گئی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Assam, India
    • Share this:
      گوہاٹی: آسام کے دھوبری ضلع میں برہم پترا ندی میں جمعرات کو تقریباً 30 افراد کو لے جانے والی ایک کشتی پلٹ گئی۔ بہت سے لوگوں کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ دھوبری کے ڈپٹی کمشنر انباموتھن ایم پی نے بتایا کہ 6-7 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ اس واقعے میں دھوبری زونل افسر سنجو داس بھی لاپتہ ہیں۔ آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر گیانیندر دیو ترپاٹھی کے مطابق ریسکیو ٹیم نے دریا میں بچاؤ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

      اس حادثے کی جانکاری دیتے ہوئے گیانیندر دیو ترپاٹھی نے بتایا کہ دھوبری-پھلباری پل کے پاس ایک چھوٹا چینل ہے۔ ٹیم ایک لکڑی کی کشتی پر چینل پار کر رہی تھی کہ کسی چیز سے ٹکرا کر پلٹ گئی۔ کشتی میں تقریباً 30 افراد سوار تھے جن میں سے اکثر دھوبری سرکل آفس سے تھے۔ کچھ لوگ جو تیرنا جانتے تھے بچ گئے۔

      کشمیر میں کتوں کی ہڑبونگ ہر سال 6 ہزار افراد کو کاٹتے ہیں کتے

      سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: شادی شدہ خواتین کی طرح غیر شادی شدہ کو بھی اسقاط حمل کا حق ہے

      انہوں نے کہا کہ ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اور بارڈر سیکورٹی فورس کی ٹیموں کو تلاش اور بچاؤ کے کاموں کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: