دنیا میں عاشقوں کی کمی نہیں ہے۔ کہیں کوئی ایک طرفہ پیار میں پڑا ہوا ہے تو کہیں کسی کا دل چوری ہو گیا ہے اور اب وہ بے بس ہیں۔ ان کا پیار پروان چڑھے یا نہ چڑھے ان کے دماغ میں اپنے چوری دل کو ڈھونڈنے کی اس ترکیب تک تو نہیں پہنچا ہوگا۔
ناگپور کے پولیس تھانے میں پولیس والے تب حیران رہ گئے جب ایک لڑکا ان کے پاس اپنے چوری ہوئے دل کی شکایت کرنے پہنچ گیا۔ جی ہاں نیوز 18 کی خبر کے مطابق حال ہی میں ناگپور کے ایک تھانےمیں ایسی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ان کے پاس ایک لڑکا آیا جس کی شکایت تھی کہ ایک لڑکی نے اس کا دل چرا لیا تھا اور پولیس والوں کو اس کا دل واپس لانا چاہئے۔
پولیس والوں کو چونکہ اکثر ہی چوری ہوئے سامان کی شکایت ملتی ہے لیکن ایسا کیس پہلی مرتبہ آیا تھا۔ پولیس کو سمجھ نہیں آیا کہ وہ اس کیس کو کیسے ہینڈل کرے۔ اس پر انہوں نے اپنے سینئر افسران سے صلاح مانگی۔
تب سینئر افسران نے آپس میں بات کی اور اس نتیجے پر پہنچے کہ ہندستانی قانون کے تحت ایسی کوئی دفعہ نہیں ہے جس میں ایسی کسی شکایت کا تصفیہ کیا جاسکے۔
اس پر پولیس والوں نے اس لڑکے کو اس کی جانکاری دی چونکہ قانون میں ایسی کوئی دفعہ نہیں ہے اس لئے وہ اس معاملے میں کچھ نہیں کر سکتے۔ تب وہ لڑکا وہاں سے ہٹا۔
یہ معاملہ ناگپور پولیس کمشنر بھوشن کمار اپادھیائے نے خود گزشتہ ہفتے ایک پروگرام میں شیئر کیا تھا۔ اس پروگرام میں پولیس اہلکار نے 82 لاکھ کی قیمت تک کی کئی کھوئی ہوئی چیزوں کو ان کے مالکوں کو سونپا گیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔