ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

شادی کا جھانسہ دیکر خاتون پولیس کے ساتھ پولیس افسر پر نے کی انتہائی شرمناک حرکت، معاملہ درج

ممبئی کے ڈونگری پولیس اسٹیشن میں ایک خاتون پولیس افسر نے پولیس افسر کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

  • Share this:
شادی کا جھانسہ دیکر خاتون پولیس کے ساتھ پولیس افسر پر نے کی انتہائی شرمناک حرکت، معاملہ درج
ممبئی کے ڈونگری پولیس اسٹیشن میں ایک خاتون پولیس افسر نے پولیس افسر کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

اکثر ہم آبروریزی اور جنسی استحصال کی خبریں اخبارات میں پڑھتے اور خبروں کے ذریعے سنتے رہتے ہیں لیکن اس وقت زیادہ حیرانی ہوتی ہے جب ایک خاتون پولیس افسر اپنے پولیس افسر پر جنسی استحصال کا الزام عائدکرتی ہے۔ ممبئی کے ڈونگری پولیس اسٹیشن میں ایک خاتون پولیس افسر نے پولیس افسر کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ یہ انتہائی سنگین معاملہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایک پولیس افسر نے دوسرے افسر کے خلاف ایسی شرمناک شکایت درج کروائی ہے۔


خاتون پولیس افسر نے اس پورے معاملے میں شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھی پولیس افسر نے شادی کرنے کا جھانسہ دےکر میرے ساتھ کئی بار زیادتی کی ہے۔ ساتھ ہی متاثرہ نے آبروریزی کے بعد جان سے مارنے کی دھمکی اور ظلم و زیادتی کا الزام لگایا ہے۔


ڈونگری پولیس نے متاثرہ خاتون کے بیان کی بنیاد پر آئی پی سی کی مختلف دفعات کےتحت معاملہ درج کیا ہے.اور مزید جانچ جاری یے. .اس طرح کا واقعہ پولیس محکمہ کی شبیہ کو خراب کرتی ہے جب پولیس افسر مشکل حالات میں اپنی پرواہ نہ کرتے کووڈ 19 کے مہلک بیماری میں جان جوکھم میں ڈال کر بھی دن رات اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ اس واردات نے پورے محکمہ کو ہلا کررکھ دیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر اس پورے معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔

Published by: Sana Naeem
First published: Apr 18, 2021 05:14 PM IST