ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

اے ٹی ایم کارڈ کلوننگ کے معاملے میں ایک غیر ملکی شہری گرفتار، 166 ATM card کارڈ برآمد

اس سے قبل بھی ملزم کے خلاف ممبئی کے مختلف تھانوں میں دھیسر ، ڈی این نگر ، ڈومبولی پولیس اسٹیشن ونوبا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

  • Share this:
اے ٹی ایم کارڈ کلوننگ کے معاملے میں ایک غیر ملکی شہری گرفتار، 166 ATM card کارڈ برآمد
اس سے قبل بھی ملزم کے خلاف ممبئی کے مختلف تھانوں میں دھیسر ، ڈی این نگر ، ڈومبولی پولیس اسٹیشن ونوبا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ممبئی پولیس کی مستعدی کے سبب ایک غیر ملکی شہری ان کی حراست میں ہے جو دوسروں کے اکاؤنٹ خالی کردیتا تھا۔ در اصل اوشیوارہ پولیس افسران رات گئے گشت کر رہے تھے اسی وقت لوکھنڈ والا علاقے میں ایک اے ٹی ایم میں ایک شخص کچھ کرتا ہوا نظر آیا۔ پولیس کو اس پر شبہ ہوا.پولیس نے جب اس سوال کیا تواس نے اطمینان بخش جواب نہیں دیا۔


پولیس نے اس کی تلاشی لی تو اس کے پاس سے 9 اے ٹی ایم کارڈ (ATM card cloning case ) ملے جو اس کے نہیں تھے ، جس کے بعد ملزم کو اوشیوارہ پولیس اسٹیشن لے جایا گیا ، جہاں غیر ملکی نے اعتراف کیا کہ 9 اے ٹی ایم کارڈ اس کے نہیں ہیں۔


پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کی اور اس کے گھر کی تلاشی لی تو3 لیپ ٹاپ ، 166 اے ٹی ایم کارڈ ، کارڈ تبدیل کرنے والے ریڈر ڈیوائسز ، 2 نوٹ گننے کی مشینیں 4 موبائل فون اور دیگر اشیاء برآمد ہوئے۔ 166 اے ٹی ایم کارڈز میں سے 72 اے ٹی ایم کارڈ جو کلوننگ پائے گئے جو مختلف بینکوں کے تھے۔




اس سے قبل بھی ملزم کے خلاف ممبئی کے مختلف تھانوں میں دھیسر ، ڈی این نگر ، ڈومبولی پولیس اسٹیشن ونوبا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جون 2021 کو ایک خاتون نے شکایت کی کہ اس کے بینک سے 60 ہزار روپے نکالے گئے ہیں ، جس کے بعد اوشیوارہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے تحقیات شروع کردی ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Aug 02, 2021 08:11 PM IST