உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مہاراشٹر: چندرپور میں Paper Mill میں لگی بھیانک آگ، بھڑکے شعلوں نے بجلی کی بڑی لائن کو بھی جلا ڈالا

    Youtube Video

    آس پاس کے دسیوں مقامات سے یہاں فائر انجن منگوا کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی۔ بڑی مشقت کے باوجودآخری اطلاعات ملنے تک آگ کی تباہی جاری تھی۔ اس علاقے میں جنگل کو آگ لگ جانے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

    • Share this:
      Paper Mill Fire: مہا راشٹر کے چندر پور میں بھیانک آتشزدگی پر آج صبح تک بھی قابو پایا نہیں جاسکا تھا۔ بَلّار پور کی پیپر مل میں نیلگری کی لکڑی کے اس ڈپو میں اونچے اونچے شعلےکسی کو نزدیک آنے نہیں دے رہے تھے ۔ یہاں رکھی ہوئی تیس ہزار ٹن لکڑی راکھ بن چکی ہے۔۔بمبو کا ایک ڈپو اور پیٹرول پمپ بھی آگ کی نذر ہوچکے ہیں ۔

      پٹرول پمپ میں دھماکوں کا خدشہ تھا لیکن خوش قسمتی سے یہاں ایندھن کم تھا۔ ہائی وے کنسٹرکشن کمپنی کے دفتر کو بھی آگ نے نہیں بخشا۔ بلند ترین شعلوں نے بجلی کی بڑی لائن کو بھی جلا دیا جس کے نتیجے میں خطے کے کئی دیہی علاقوں میں بجلی سپلائی منقطع ہے اور کل رات سے ہی پورا علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔

      IPL 2022: عمران ملک کی رفتار کا قہر! باؤنسر سے چاروں کھانے چت ہوا بلے باز: ویڈیو دیکھیں

      آس پاس کے دسیوں مقامات سے یہاں فائر انجن منگوا کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی۔ بڑی مشقت کے باوجودآخری اطلاعات ملنے تک آگ کی تباہی جاری تھی۔ اس علاقے میں جنگل کو آگ لگ جانے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کا لکڑی کا ڈپو بھی جل سکتا ہے۔ آگ سے نقصانات کے اندیشے کو دیکھتے ہوئے بَلّار پور ۔ سینرونچا نیشنل ہائی وے عام ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے ۔

      Jamiat Ulama i Hind نے مہاراشٹر سیلاب متاثرین کو نو تعمیر ومرمت شدہ گھروں کی چابیاں دیں 

      وہیں آگ سے جڑا ایک اور حادثہ فلپائن پیش آیا ہے۔ دراصل فلپائن میں کشتی میں لگی آگ کے نتیجے میں سات افراد ہلاک جبکہ سات لاپتہ ہوگئے ہیں۔ بحریہ کے اہلکاروں نے ایک سو پانچ مسافروں کوبچا نے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ تیئیس مسافرزخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں نزدیکی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔کشتی مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے پولیو جزیرے سے کوئزون صوبے کے ریئل بندرگاہ کے لیے روانہ ہوئی تھی لیکن صبح ساڑھے چھے بجے کے قریب ہنگامی کال کنٹرول سینٹر کو موصول ہوا۔ ایمرجنسی کال موصول ہونے کے فورا ً بعد بحریہ کی ٹیم کو روانہ کیا گیا۔کشتی میں آگ کیسے لگی اس کی جانچ کی جارہی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: