உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بیہوشی کی حالت میں لڑکی کے ساتھ پرائیویٹ جہاز پر کام کرنے والا مکینیکل انجینئر نے کیا گھنونا کام، اور بنایا ویڈیو

     ملزم نیاز نے متاثرہ کو سر درد کی گولی دینے کے بہانے اسے بے ہوشی کی دوائی دی اور متاثرہ کی بیہوشی کی حالت میں عصمت دری کی اور اس کی فحش ویڈیو بنائی۔ اور دھمکی دی۔

    ملزم نیاز نے متاثرہ کو سر درد کی گولی دینے کے بہانے اسے بے ہوشی کی دوائی دی اور متاثرہ کی بیہوشی کی حالت میں عصمت دری کی اور اس کی فحش ویڈیو بنائی۔ اور دھمکی دی۔

    ملزم نیاز نے متاثرہ کو سر درد کی گولی دینے کے بہانے اسے بے ہوشی کی دوائی دی اور متاثرہ کی بیہوشی کی حالت میں عصمت دری کی اور اس کی فحش ویڈیو بنائی۔ اور دھمکی دی۔

    • Share this:
    ممبئی کے وڈالا علاقے میں ایک پڑوسی نےاپنے ہی پڑوس کی ایک 17 سالہ نابالغ لڑکی کی عصمت دری کی۔ کہا جاتا ہے کہ مصیبت کے وقت پڑوسی سب سے پہلے لوگوں کی مدد کے لئے آگے آتے ہیں ، لیکن نجی شیپ میں مکینیکل انجینئر کی حیثیت سے کام کرنے والے 40 سالہ نیاز ماموگے جس نے پڑوسی کی ذمہ داری نبھانے کی آڑ میں ایک 17 سالہ لڑکی کو ایک سال سے زبردستی اپنی ہوس کا شکار بنا رہا تھا۔ متاثرہ لڑکی کے مطابق پچھلے سال لاگ ڈاون کے دوران متا ثرہ اکثر اپنے مامو ں کے ساتھ پڑوسی ملزم نیازما موگے کے گھر آیا جایا کرتی تھی۔ متاثرہ لڑکی کو ذرا سا بھی خیال نہیں تھا کہ ملزم اس کے ساتھ گھناؤنی حرکت کرے گا۔
    ایک دن ملزم نیاز نے متاثرہ کو سر درد کی گولی دینے کے بہانے اسے بے ہوشی کی دوائی دی اور متاثرہ کی بیہوشی کی حالت میں عصمت دری کی اور اس کی فحش ویڈیو بنائی۔ اور دھمکی بھی دی کہ اگر اس نے کسی کو اس بارے میں بتایا تو وہ اپنی جان دے دے گا اور سارا الزام متا ثرہ لڑکی پر ڈال کر اسے پولیس کیس میں پھنسا دے گا۔
    اسی خوف کی وجہ سے لڑکی نے ایک سال تک اپنے گھر والوں سے اس معاملےکو چھپا کررکھا۔



    یہ سلسلہ ختم نہیں ہوا ملزم لڑکی کو مسلسل پریشان کرتا رہا۔ ملزم کی بیوی نے شوہر کے جرم کو چھپانے کے لئے متاثرہ شخص کے فون نمبر کو عام کر دیا۔ درجنوں لوگوں نے کال گرل سمجھ کر لڑ کی کو پریشان کرنا شروع کردیا۔
    متاثرہ لڑکی کی مکمل طورپر ہمت ٹوٹ گئی اور اس نے ساری بات اپنے گھر والوں کو بتا دی ، گھر والوں نے وڈالا پولیس میں شکایت درج کرائی۔ ملزم نیاز ماموگے اور اس کی بیوی فہیمہ ماموگے کے خلاف پوسکو ایکٹ کے ساتھ دفعہ 376 ، 500،504 506 اور آئی پی سی کی دیگردفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔



    فی الحال ملزم نیاز کو پولیس نے حراست میں لیا ہے اور اس کا موبائل فون بھی ضبط کرلیا ہے۔ اس پورے معاملے میں اس کی بیوی کا کیا رول ہے اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔ امکان ہے کہ جلد ہی بیوی پر قانون کا شکنجہ کس جائےگا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: