ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

راجستھان: ناگورمیں بس کے آگے سانڈ آنے سے بڑا حادثہ، 12 لوگوں کی موت، 6 زخمی

راجستھان میں ناگور ضلع کے کوچامن تھانہ علاقے میں آج صبح ایک منی بس پلٹنے سے 12 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ چھ دیگر زخمی ہوگئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 23, 2019 11:00 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
راجستھان: ناگورمیں بس کے آگے سانڈ آنے سے بڑا حادثہ، 12 لوگوں کی موت، 6 زخمی
راجستھان: ناگور میں بس کے آگے سانڈ آنے سے بڑا حادثہ، 12 لوگوں کی موت، 6 زخمی

ناگور۔ راجستھان میں ناگور ضلع کے کوچامن تھانہ علاقے میں آج صبح ایک منی بس پلٹنے سے 12 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ چھ دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مہاراشٹر کے کچھ لوگ منی بس میں سوار ہوکر اجمیر ضلع کے کشن گڑھ سے ہنومان گڑھ جا رہے تھے کہ علی الصبح تقریباً تین بجے کوچا من کے نزدیک بس کے سامنے اچانک سانڈ آجانے سے بس بےقابو ہوکر پلٹ گئی۔ اس حادثے میں 12 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ چھ دیگر زخمی ہوگئے۔


پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور زخمیوں کو کو چامن کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سے چار کو جے پور ریفر کردیا گیا ہے۔

First published: Nov 23, 2019 10:59 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading