ممبئی۔ ممبئی میں ایک نابالغ لڑکی کا اس کی مامیوں اور ماموں زاد بہن نے قتل کر دیا۔ کہا جا رہا ہے کہ اس نے جمعہ کی نماز پڑھنے سے انکار کر دیا تھا جس کو لے کر ان کے درمیان تنازعہ ہوا اور اسے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور ان میں سے ایک نابالغ ہے۔
مقتول لڑکی کا نام میناج بتایا جا رہا ہے۔ وہ 15 سال کی تھی۔ اس کے والد نے بتایا کہ ماں کے انتقال کے بعد ممبئی کے انٹاپ ہل کے علاقے میں وہ اپنے ماما کے خاندان کے ساتھ رہنے لگی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میناج کے ماما۔ مامی کا خاندان انتہائی مذہبی تھا۔ ان کے یہاں ہر ایک کیلئے جمعہ کی نماز پڑھنا ضروری تھا۔ میناج بھی ہر جمعہ کو نماز ادا کیا کرتی تھی۔
تاہم، گزشتہ جمعہ کو اس نے نماز پڑھنے سے انکار کر دیا۔ اس کو لے کر ان کے درمیان جھگڑا ہو گیا اور یہ اتنا طول پکڑ گیا کہ گھر میں موجود دو مامیوں اور ان کی ایک نابالغ بیٹی نے گلا گھونٹ کر میناج کا قتل کر دیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔