உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انتہائی شرمناک : 90 سال کی بوڑھی ماں نکلی کورونا پازیٹیو تو جنگل میں پھینک آیا بیٹا

    اورنگ آباد میں انسانیت کو شرمسار کر دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں ایک بیٹے نے اپنی 90 سال کی بوڑھی ماں کو جنگل میں پھینک دیا اور وہاں سے فرار ہوگیا ۔

    • Share this:
      اورنگ آباد میں انسانیت کو شرمسار کر دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں ایک بیٹے نے اپنی 90 سال کی بوڑھی ماں کو جنگل میں پھینک دیا اور وہاں سے فرار ہوگیا ۔ خبر ہے کہ سن رسید خاتون کورونا پازیٹیو تھی ، جس کی وجہ سے گھر کے اراکین ان کو اپنے ساتھ رکھنے کیلئے تیار نہیں تھے ۔ بعد میں اہل خانہ نے رات کے اندھیرے میں بوڑھی خاتون کو اورنگ آباد کے کچی گھاٹی علاقہ کے جنگل میں پھینک دیا اور گھر آگئے ۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے اہل خانہ کی تلاش شروع کردی ہے۔

      اطلاعات کے مطابق اورنگ آباد کے کچی گھاٹی علاقہ کے جنگل میں لوگوں کو ایک بوڑھی خاتون پڑی ملی ۔ 90 سال کی بوڑھی خاتون کو ایک چادر میں جنگل کے درمیان چھوڑ دیا گیا تھا ۔ واقعہ کی جانکاری ملنے پر وہاں پہنچے پولیس اہلکاروں نے جب سن رسید خاتون کو اسپتال میں داخل کیا تو معلوم ہوا کہ وہ کورونا پازیٹیو ہے ۔ بوڑھی خاتون سے پوچھ گچھ میں پتہ چلا کہ کورونا کی خبر اہل خانہ کو ہوگئی تھی اور اس کے بعد اہل خانہ نے اس معمر خاتون کو جنگل میں پھینک دیا اور وہاں سے فرار ہوگئے ۔

      اورنگ آباد کے کچی گھاٹی علاقہ کے جنگل میں لوگوں کو ایک بوڑھی خاتون پڑی ملی ۔
      اورنگ آباد کے کچی گھاٹی علاقہ کے جنگل میں لوگوں کو ایک بوڑھی خاتون پڑی ملی ۔

      پولیس کے مطابق معمر خاتون ایک گھنٹے تک جنگل میں تڑپتی رہی ۔ خاتون کو ضلع اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ سن رسیدہ خاتون کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے ۔ پولیس نے اس پورے واقعہ کے سلسلہ میں معاملہ درج کرلیا ہے اور اہل خانہ کی تلاش تیز کردی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: