உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سڑک کے خطرناک گڈھوں سے نوجوان محمد فیضل کی دردناک موت سے انتظامیہ پر اٹھے سوال

    ہر سال مانسون کے دوران تھانے، پالگھر اور ممبئی میں خطرناک گڈھوں کی وجہ سے سڑک حادثات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

    ہر سال مانسون کے دوران تھانے، پالگھر اور ممبئی میں خطرناک گڈھوں کی وجہ سے سڑک حادثات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

    ہر سال مانسون کے دوران تھانے، پالگھر اور ممبئی میں خطرناک گڈھوں کی وجہ سے سڑک حادثات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    ممبئی: مانسون کے دوران ہم نے اکثر دیکھا ہے کہ سڑکوں پر گڈھوں کی وجہ سے کئی حادثات سامنے آتے رہتے ہیں۔ اس کی شکایت اکثر مقامی انتظامیہ کو کی جاتی ہے لیکن کہیں غفلت ایک بڑے حادثے میں بدل جاتی ہے۔ تھانے ضلع کے گھوڈبندر روڈ پر ایسا ہی ایک معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک موٹر سائیکل سوارحادثے کا شکار ہوگیا۔ یہ حادثہ کسی گاڑی سے نہیں بلکہ سڑک کے مہلک گڈھوں کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

    بتادیں کہ یہ حادثہ گھوڈبندر روڈ سے تھانے جانے والی سڑک پر پیش آیا۔ دراصل موٹر سائیکل سوار محمد فیضل اللہ بخش بڈوالے جو کہ ممبرا علاقہ کا رہائشی ہے۔[، اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا۔ اسی وقت محمد فیضل کے سامنے گڈھا آگیا، فیضل کی بچنے کی ہر ممکن کوشش میں موٹر سائیکل پھسل گئی اورگڈھے میں گر گیا اور نوجوان بری طرح زخمی ہوگیا۔

    ممبئی میں خطرناک گڈھوں کی وجہ سے سڑک حادثات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔


    محمد فیضل کو تھانے کے قریبی سرکاری اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ہر سال مانسون کے دوران تھانے، پالگھر اور ممبئی میں خطرناک گڈھوں کی وجہ سے سڑک حادثات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اس حادثے کے بعد مقامی لوگوں میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے اور ایک بار پھر مقامی انتظامیہ پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ مقامی انتظامیہ اکثر دعویٰ کرتی ہے کہ سڑکوں پر گڈھوں کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ لیکن حالات اس کے برعکس ہیں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: