ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

گوا اور پنجاب میں شکست کے باوجود مودی کے گجرات میں سبھی سیٹوں پر الیکشن لڑے گی عام آدمی پارٹی

گوا اور پنجاب میں حالیہ انتخابی شکست کو فراموش کرکےعام آدمی پارٹی وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں تمام 182 سیٹوں پر امیدوار کھڑا کرے گی۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 26, 2017 07:30 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
گوا اور پنجاب میں شکست کے باوجود مودی کے گجرات میں سبھی سیٹوں پر الیکشن لڑے گی عام آدمی پارٹی
گوا اور پنجاب میں حالیہ انتخابی شکست کو فراموش کرکےعام آدمی پارٹی وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں تمام 182 سیٹوں پر امیدوار کھڑا کرے گی۔

گاندھی نگر : گوا اور پنجاب میں حالیہ انتخابی شکست کو فراموش کرکےعام آدمی پارٹی وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں تمام 182 سیٹوں پر امیدوار کھڑا کرے گی۔ پارٹی کی انتخابی تیاریوں کے لئے آج یہاں منعقد کارکن کانفرنس میں شامل آپ کے ایک سینئر لیڈر نے آج يواین آئی کو یہ اطلاع دی۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ آپ کی کارکردگی گوا اور پنجاب میں توقع کے مطابق نہیں رہی۔ یہ اور برا اس لئے ظاہر ہوا کیونکہ ہماری توقعات بہت بڑی تھیں۔ دوسری طرح سے دیکھا جائے تو پنجاب میں صفر سے اٹھ کر اہم اپوزیشن پارٹی بننا بھی ایک کامیابی ہی ہے۔ ویسے نتائج سے یہ بھی واضح ہو گیا کہ عوام برسراقتدار جماعتوں کے خلاف تھی۔ گجرات میں بھی طویل عرصے سے بی جے پی کی حکومت ہے اور لوگ اس کے خلاف ہی ووٹ کریں گے کیونکہ یہاں بدعنوانی اور بے روزگاری میں اضافہ ہواہے اور کسان بے حال ہیں۔ لہذا یہاں ہم بہتر نتائج کی توقع کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آپ نے 2014 میں ہوئے عام انتخابات میں ریاست کی تمام 26 لوک سبھا سیٹوں پر امیدوار کھڑا کیا تھالیکن اسے ایک پر بھی فتح حاصل نہیں ہوئی تھی۔ انتہائی کم ووٹ حاصل ہونے کی وجہ سے تقریبا تمام سیٹوں پر اس کے امیدواروں کی ضمانت تک ضبط ہو گئی تھی۔ آج کے کارکن کانفرنس میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو بھی حصہ لینا تھا لیکن وہ دہلی نگرنگم انتخابات کی وجہ سے اس میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ مخالف خیمے کا ماننا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں کراری شکست کے بعد وہ دہلی پر ہی مکمل توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

First published: Mar 26, 2017 07:30 PM IST