ممبئی کے ساتھ ہی گجرات اورمظفرنگرکے فسادیوں اورقصورواروں کو سزا دی جائے: ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ
ابو عاصم اعظمی: فائل فوٹو
جنوبی ممبئی کے تاریخی آزاد میدان میں سماج وادی پارٹی مہاراشٹرکےصدرکی قیادت میں دیئے گئے دھرنے میں جسٹس کرشنا کمیشن کی رپورٹ نافذ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
ممبئی: آج یہاں سماج وادی پارٹی نے ممبئی میں 93-1992 کے ساتھ ہی گجرات اور مظفرنگرکے فسادیوں اورقصورواروں کو سزا دینے اورعروس البلاد کے خونریزفرقہ وارانہ فسادات پرجسٹس بی این سری کرشنا کےتحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ نافذکرنے کا بھی سماج وادی پارٹی کے دھرنے میں مطالبہ کرتے ہوئے پارٹی کے مہاراشٹراورممبئی کے صدراور ایم ایل اے ابوعاصم اعظمی نے شرپسند عناصرملک میں مساوات اور بھائی چارہ وہم آہنگی کی بنیاد پر تشکیل دیئے ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکرکے آئین کا مذاق اڑاتے ہوئے اس کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ سماج وادی پارٹی نے 1984کے سکھ مخالف فساد کے ملزمین کوسزا دیئے جانے پراظہار مسرت کرتے ہوئے جس آئین نے سبھی فرقوں اورذات وبرادری کومساوی حقوق دیئے ہیں، وہیں مسلمانوں کوانصاف اوران کے حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔
ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ جس طرح سکھ مخالف فسادات کے مجرم قراردیئےگئے سجن کمارکوعمرقید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 2002 میں گجرات کے ساتھ ساتھ 93-1992 میں ممبئی میں ہوئے دودورکے فسادات اورمظفرنگر کے فسادیوں کوکیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
جنوبی ممبئی کے تاریخی آزاد میدان میں سماج وادی پارٹی ممبئی/مہاراشٹرکےصدراورایم ایل اے ابوعاصم اعظمی کی قیادت میں دیئے گئے دھرنے میں سری کرشنا کمیشن کے ہندی ترجمہ کا اجراء بھی کیا گیا، جوکہ صحافی جاوید جمال الدین نےکیا ہے۔
اس موقع پراپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ 6 دسمبر1992کواجودھیا میں بابری مسجد کی شہادت کے بعد ہونے والے فسادات میں سینکڑوں مسلمانوں کو لقمہ اجل بنادیا گیا اورحکومت نے ان فسادات کی تحقیقات کے لئے جسٹس کرشنا کی سربراہی میں ایک رکنی کمیشن تشکیل دیاتھا۔ کمیشن نے حکومت کے روبرو رپورٹ پیش کی، جس میں دوسروں کے ساتھ ساتھ 33 پولیس اہلکاروں کو بھی مجرم قرار دیا گیا، لیکن اب تک انہیں کوئی سزا نہیں ملی ہے اورسبھی آزاد گھوم رہے ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔