اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ابو عاصم اعظمی ادھو ٹھاکرے سے سخت ناراض، بابری مسجد کے انہدام کے بیان پر برہم، مہاراشٹر کے مسلم وزرا سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

    ابو عاصم اعظمی Abu Asim Azmi نے کہا کہ اب ہمیں آگے سوچنا ہوگا کہ آگے کیا کرنا ہے۔

    ابو عاصم اعظمی Abu Asim Azmi نے کہا کہ اب ہمیں آگے سوچنا ہوگا کہ آگے کیا کرنا ہے۔

    ابو عاصم اعظمی Abu Asim Azmi نے کہا کہ اب ہمیں آگے سوچنا ہوگا کہ آگے کیا کرنا ہے۔ ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے میں کہتا ہوں کہ وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ سی اے اے اور این آر سی کو یہاں پرنافذ نہیں ہونے دیں گے۔ کانگریس-این سی پی مسلم ریزرویشن کی بات کررہی تھی لیکن ابھی تک مسلمانوں کو ریزرویشن نہیں دیا گیا۔ میں مسلم لیڈروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ شرم کریں اوراپنے عہدہ سے استعفیٰ دیں۔

    • Share this:
      مہاوکاس اگھاڑی حکومت میں سماج وادی پارٹی اب الگ تھلگ نظر آرہی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی Abu Asim Azmi نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے Uddhav Thackeray کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادھو ٹھاکرے وزیراعلیٰ ہیں اور ایوان میں بابری مسجد کے انہدام Babri Masjid demolition کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی کو روکنے کے لئے یہ حکومت تشکیل دی گئی تھی۔ کانگریس۔این سی پی نے مشترکہ کم سے کم پروگرام کے تحت حکومت بنائی تھی۔ ادھو ٹھاکرے یہ بھول گئے کہ وہ وزیر اعلی ہیں جب سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا تو کہا گیا تھاکہ بابری مسجد کو مسمار کرنا اور مورتی رکھنا ایک مجرمانہ سرگرمی ہے اور ایوان میں کسی وزیر اعلی کے مجرمانہ سرگرمی کو قبول کرنا افسوس کی بات ہے۔ کانگریس۔ این سی پی سے ہمارا کہنا کہ جب یہ حکومت تشکیل دی گئی تھی تو کم سے کم پروگرام کے تحت کی گئی تھی لیکن اس وقت یہ حکومت مسجد اور مندرکے بارے میں بات کر رہی ہے۔

      ابو عاصم اعظمی Abu Asim Azmi نے کہا کہ اب ہمیں آگے سوچنا ہوگا کہ آگے کیا کرنا ہے۔ ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے میں کہتا ہوں کہ وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ سی اے اے اور این آر سی کو یہاں پرنافذ نہیں ہونے دیں گے۔ کانگریس-این سی پی مسلم ریزرویشن کی بات کررہی تھی لیکن ابھی تک مسلمانوں کو ریزرویشن نہیں دیا گیا۔ میں مسلم لیڈروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ شرم کریں اوراپنے عہدہ سے استعفیٰ دیں۔

      منگل کے روز ، اسمبلی میں ، سی ایم ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جب بابری مسجد کو منہدم کیا گیا تو کسی نے بھی اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ، یہ صرف شیوسینا ہی تھی جنہوں نے فخر کے ساتھ کہا کہ ہمارے شیوسینکوں نےبابری مسجد گرایاتو ہمیں فخر ہے۔ آج ، اسمبلی کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سی ایم ادھو ٹھاکرے کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔

      رپورٹ: وسیم انصاری، ممبئی
      Published by:Sana Naeem
      First published: