ہوم » نیوز » No Category

کلیان کے رضوان خان پر عائد کردہ الزامات بے بنیاد ہیں : ابو عاصم اعظمی

ابوعاصم اعظمی کے مطابق دنیا بھر کا مسلمان آئی ایس آئی ایس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے لیکن پھر بھی اس سے جوڑ کر پڑھے لکھے مسلمانوں کو بے جا گرفتار اور ہراساں کیا جارہا ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Jul 25, 2016 04:10 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کلیان کے رضوان خان پر عائد کردہ الزامات بے بنیاد ہیں : ابو عاصم اعظمی
ابو عاصم اعظمی: فائل فوٹو

ممبرا۔ ممبئی کے قریب کلیان سے رضوان خان نامی شخص کی اے ٹی ایس کے ذریعہ گرفتاری اور اس پرعائد الزامات کو سماج وادی پارٹی لیڈر ابو عاصم اعظمی نے بنیاد بتاتے  ہوئے کہا کہ کسی کی شادی کرا دینا یا اس سلسلے میں مد د کردینا کوئی جرم نہیں ہے ۔ ابوعاصم اعظمی کے مطابق دنیا بھر کا مسلمان آئی ایس آئی ایس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے لیکن پھر بھی اس سے جوڑ کر پڑھے لکھے مسلمانوں کو بے جا گرفتار اور ہراساں کیا جارہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ ملک میں ان دنوں کچھ لوگ مسلمانوں کی شبیہ خراب کر کے ان کے خلاف دیگر قوموں کے لوگوں کو گمراہ کرنے کا کام کر رہے ہیں لیکن اس ملک کے عوام آج بھی سیکولر ہیں وہ ایسے فرقہ پرستوں کی دال گلنے نہیں دیں گے۔


ممبرا میں ایک پروگرام کے دوران حال ہی میں کلیان سے آئی ایس آئی ایس کے مشتبہ رضوان کی گرفتاری پر ابو عاصم اعظمی نے سخت اعتراض جتاتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ جس کی رضوان نے شادی کرائی، انھیں کوئی اعتراض نہیں ہے اور ان لوگوں نے کورٹ میں اپنا حلف نامہ بھی داخل کیا ہے۔

rizwan khan


خیال رہے کہ  52 سالہ رضوان خان اپنی فیملی کے ساتھ ممبئی سے متصل کلیان کی ایک عمارت میں پچھلے دو سال سے کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔ جسے گذشتہ دنوں مہاراشٹر اے ٹی ایس اور کرناٹک پولیس نے مشترکہ کاروائی کے دوران مختلف الزامات کے تحت گرفتار کیا ہے ۔

First published: Jul 25, 2016 04:10 PM IST