ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

بقرہ عید پرسیاست گرم!  ابو اعظمی نے کہا، وزیر اعلی نہیں اٹھا رہے  ہیں فون، شرد پوار سے کروں گا شکایت

وزیر اعلی پر الزام لگاتے ہوئے ابو اعظمی نے کہا کہ ، "میں نے کئی بار ادھو ٹھاکرے اور آدتیہ ٹھاکرے کو فون کیا ہے ، پیغامات بھیجے ہیں۔ یہ بھی کہا ہے کہ وہ جلد ہی بقرعید کے لئے گائیڈلائن جارج کریں لیکن وزیر اعلی نہ تو ہمارا فون اٹھاتے ہیں۔

  • Share this:
بقرہ عید پرسیاست گرم!  ابو اعظمی نے کہا، وزیر اعلی نہیں اٹھا رہے  ہیں فون، شرد پوار سے کروں گا شکایت
بقر عید کے معاملے میں پچھلی بار کی طرح اس بار بھی مہاراشٹرکی سیاست ایک بار پھر گرماگئی ہے۔

بقر عید کے معاملے میں پچھلی بار کی طرح اس بار بھی مہاراشٹرکی سیاست ایک بار پھر گرماگئی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے ابو اعظمی جو وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی سربراہی میں مہا وکاس اگھاڑی حکومت میں شامل ہیں ، نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعلی سے بقرعید کے تعلق سے بار بار گائیڈ لائن جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے لیکن وزیر اعلی نہ تو اپنا فون اٹھا رہے ہیں اور نہ ہی ہمارے مطالبے پر کوئی جواب دے رہے ہیں۔


وزیر اعلی پر الزام لگاتے ہوئے ابو اعظمی نے کہا کہ ، "میں نے کئی بار ادھو ٹھاکرے اور آدتیہ ٹھاکرے کو فون کیا ہے ، پیغامات بھیجے ہیں۔ یہ بھی کہا ہے کہ وہ جلد ہی بقرعید کے لئے گائیڈلائن جارج کریں لیکن وزیر اعلی نہ تو ہمارا فون اٹھاتے ہیں اور نہ ہی حکومت کی طرف سے کوئی جواب آرہا ہے۔ ابو اعظمی نے مزید کہا کہ "جب میں نے حکومت سازی کے وقت حمایت دی تھی اس وقت میں وزارتی عہدے کا مطالبہ کر سکتا تھا لیکن میں نے نہیں کیا۔


شرد پوار ہوں یا اجیت پوار ، بہت مصروف ہونے کے باوجود دونوں فوری طور پر ملتے ہیں اور ہماری بات سنتے ہیں جب حکومت بناتے وقت ضرورت پیش آتی تھی تو شیو سینا لیڈر فون کرتے تھے . شیو سینا لیڈر ملاقات کے لئے بلایا کرتے تھےلیکن اب ضرورت ختم ہوگئی ہےتو ہم کونہیں پوچھتے .میں اس تعلق سے شرد پوارسے شکایت کروں گا۔ ابو اعظمی نے مطالبہ کیا کہ جیسے ہی مہاراشٹر حکومت نے ہدایت نامے جاری کرتے ہوئے گنپتی تہوار کی اجازت دے دی تھی اسی طرح بقر عید کے لئے بھی اجازت دی جائے۔


ابوعظمی نے کہا کہ حکومت نے گنپتی تہوار کے لئے 70 دن پہلے سے ہدایات جاری کیں لیکن بقر عید کے لئے 21 دن باقی ہیں اور ابھی تک کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئی ہے۔پچھلے سال بقرعیدکے موقع پر بکروں کی اوپن بازار لگانے پر پابندی عائد کردی تھی اور صرف آن لائن بکروں کو فروخت کرنے کی اجازت دی تھی۔ اس وقت بھی سماج وادی پارٹی نے ادھو ٹھاکرے حکومت سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ اس سال اب تک مہاراشٹرحکومت نے بقر عید کے بارے میں رہنما اصول جاری نہیں کیا ہے۔ حالانکہ ادھو حکومت کے وزیر اسلم شیخ نے 3 دن پہلے ہی کہا تھا کہ حکومت جلد ہی بقر عید کے تعلق سے گائیڈ لائن جاری کرے گی۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 02, 2021 02:37 PM IST