ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ابو عاصم اعظمی نےکہا- بی جے پی کواقتدارسے دوررکھنے لئےعظیم اتحاد کے ساتھ ہوں

سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدرنےکہا کہ پارٹی صدراکھلیش یادو کی منظوری کے بعد میں نےمہاوکاس اگھاڑی کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہےاوراس کا اہم مقصد صرف یہ ہےکہ بی جے پی کو اقتدارسے دوررکھا جائے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 26, 2019 12:11 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ابو عاصم اعظمی نےکہا- بی جے پی کواقتدارسے دوررکھنے لئےعظیم اتحاد کے ساتھ ہوں
ابوعاصم اعظمی : فائل فوٹو

ممبئی: مہاراشٹر کی تین سیاسی پارٹیوں کے اتحاد شیوسینا کانگریس این سی پی جسے مہاوکاس اگھاڑی کانام دیا گیا ہے اس میں دو اراکین اسمبلی کی طاقت رکھنے والی سماجوادی پارٹی نے بھی آج یہاں تینوں سیاسی پارٹیوں کے ہمراہ مل کر بی جے پی کے خلاف حکومت سازی میں شامل ہونے کااعلان کیا ہے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ پارٹی صدر اکھلیش یادو کی منظوری کے بعد میں نے مہاوکاس اگھاڑی کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا اہم مقصد صرف یہ ہے کہ بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھا جائے۔


سماجوادی پارٹی کے بھیونڈی سے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے رات کے اندھیرے میں وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی کے عہدے کی حلف برداری کرائی تھی اور آج دن کے اجالے میں ہم نے 162اراکین اسمبلی کی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہم اکثریت میں ہیں لہذا دیویندر فڑنویس اور اجیت پوار کو فوری طور سے اپنے عہدے سے مستعفی ہو کرگورنرکو ہمیں حکومت سازی کیلئے طلب کرنا چاہئے۔

First published: Nov 26, 2019 12:07 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading