ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مسلمانوں کو 5 فیصد ریزرویشن دیا جائے: ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ

ابو عاصم اعظمی نےکہا کہ سچرکمیٹی، رنگناتھ مشرا کمیٹی اور عبد الرحمن کمیٹی کی سفارش پر، ریاست کے مسلمانوں کےلئے5 فیصد ریزرویشن کا اعلان سابقہ کانگریس این سی پی حکومت نےکیا تھا، جس پر دیویندر فڑنویس حکومت نے عمل درآمد نہیں کیا تھا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 09, 2020 12:09 AM IST
  • Share this:
مسلمانوں کو 5 فیصد ریزرویشن دیا جائے: ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ
سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے مسلمانوں کو 5 فیصد ریزرویشن دیئے جائے کا مطالبہ کیا ہے۔

ممبئی: مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے صدر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے ایک بار پھر ریاست کے مسلمانوں کےلئے 5 فیصد ریزرویشن کا مطالبہ کیا۔ ابو عاصم اعظمی نے آج یہ مطالبہ قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں کیا۔ SC / ST  (ایس سی/ ایس ٹی) کو دیئےگئے ریزرویشن میں توسیع کے بارے میں آج مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ اس میٹنگ میں ایس سی / ایس ٹی نے او بی سی طبقے کے ریزرویشن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران ابو عاصم اعظمی نے ریاست کے مسلمانوں کو 5 فیصد ریزرویشن دیئےجانے کا مطالبہ کیا۔


ابو عاصم اعظمی نےکہا کہ سچر کمیٹی، رنگناتھ مشرا کمیٹی اور عبد الرحمن کمیٹی کی سفارش پر، ریاست کے مسلمانوں کےلئے 5 فیصد ریزرویشن کا اعلان سابقہ کانگریس این سی پی حکومت نےکیا تھا جسے ہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا، لیکن بعد میں دیویندر فڈنویس کی بی جے پی حکومت نے ریزرویشن پر عمل درآمد نہیں کیا اور ریاست کے مسلمان ابھی بھی ریزرویشن کی توقع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی صورتحال دلتوں سے بھی بدتر ہے۔ یہی وجہ ہےکہ ریاست کے پسماندہ اور غریب مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں 5 فیصد ریزرویشن کی سفارش کی گئی ہے، لیکن بی جے پی حکومت نے اس پر عمل درآمد نہیں ہونے دیا۔


مہاراشٹر کے مسلمانوں کو پانچ فیصد ریزرویشن دینے کی آواز پھر اٹھائی گئی ہے۔


ابو عاصم اعظمی نےکہا کہ ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں انہوں نے شیو سینا کانگریس-این سی پی حکومت کی بھی حمایت کی ہے۔ ان سے توقع کی جاتی ہےکہ وہ غریب اور پسماندہ مسلمانوں کی فلاح و بہبود کےلئےکام کریں۔ انہوں نے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ آئین میں مساوات معاشرے کے بارے میں ذکر کیا گیا ہے، پھر مسلمانوں کےلئے بھی انصاف ہونا چاہئے اور انہیں بھی ریزرویشن ملنا چاہئے۔ انہوں نے ریاست کے مسلمانوں کے لئے 5 فیصد ریزرویشن کا مطالبہ کیا ہے۔
First published: Jan 08, 2020 09:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading