உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    برسوں سے بھیک مانگ کر جمع کیے لاکھوں روپئے جل کرہوئے خاک

    ممبئی ۔ ممبئی کے لہو جی نگر میں ایک  بھکاری کے مکان میں آگ لگنے سے  کئی بوروں میں بھر کر رکھے گئے لاکھوں کے  نوٹ  جل کر خاک ہو گئے۔

    ممبئی ۔ ممبئی کے لہو جی نگر میں ایک بھکاری کے مکان میں آگ لگنے سے کئی بوروں میں بھر کر رکھے گئے لاکھوں کے نوٹ جل کر خاک ہو گئے۔

    ممبئی ۔ ممبئی کے لہو جی نگر میں ایک بھکاری کے مکان میں آگ لگنے سے کئی بوروں میں بھر کر رکھے گئے لاکھوں کے نوٹ جل کر خاک ہو گئے۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      ممبئی ۔ ممبئی کے لہو جی نگر میں ایک  بھکاری کے مکان میں آگ لگنے سے  کئی بوروں میں بھر کر رکھے گئے لاکھوں کے  نوٹ  جل کر خاک ہو گئے۔   یہ  رقم  عبدالرحمان  نے اپنی بیوی کے ساتھ برسوں تک بھیک مانگ کر  جمع کی تھی، پر  قسمت کے آگے کس کا  بس چل سکتا ہے۔ سالوں تک  بھیک مانگ  کر جمع  کی گئی ساری   رقم خاک میں   تبدیل ہونے سے یہ  لکھ پتی بھکاری اصل  میں بھکاری ہو گیا۔


      لہوجی نگر کے عبدالرحمان  ریلوے کی ملازمت سے ریٹائر ہوئے ہیں۔  انکو پنشن بھی ملتا ہے۔ لیکن عمر کے ساتھ  آنکھوں کی روشنی جاتی رہی۔ تھوڑے اخراجات بڑھے تو بیوی   فا طمہ کے ساتھ شہر کی مسجدوں کے پاس  بیٹھ کر بھیک مانگنا شروع کر دیا۔  دھیرے دھیرے نوٹوں سے تین  بورے بھر گئے۔ بدھ کی رات انکے مکان میں آگ لگ گئی۔ جب میاں بیوی نے آگ کی لپٹیں دیکھیں تو انکے ہوش اڑ  گئے۔ انہوں نے آگ آگ چلانا شروع کیا تو لوگ دوڑ پڑے ۔  جب کچھ لوگ  جھگی  کے اندر داخل ہو کر آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے تو انکی نگاہ  وہاں  بوریوں میں بھرے  نوٹوں پر گئی۔ جس  کے بعد  وہاں  لوٹ مچ گئی  اور لوگ آگ بجھانا  چھوڑ آگ سے جو جلنے سے بچ گئے تھے، ان نوٹوں کو  لوٹ کر بھاگ نکلے۔ اس نظارے کو بے بس  میاں بیوی بس دیکھتے ہی رہے۔


      موقع پر جب پولیس پہنچی تو اس کو  اصل صورت حال معلوم ہونے پر عبدالرحمان اور اس کی بیوی سے  ہمدردی کی بجائے انکے تئیں شک پیدا  ہوا  کہ آخر  ان کے پاس اتنی  رقم کہاں سے آئی  جو  تین بوروں میں  بھری تھی۔  پولیس اب معاملے کی گہرائی سے جانچ   کر رہی ہے۔

      First published: