ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

آٹھ سال کی معصوم کوباپ نے بنایا ہوس کا شکار، چچا نےملزم کوبھجوایا جیل

پولیس نے ملزم والد کوعدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے اسے جیل بھیج دیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزم والد کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔

  • Share this:
آٹھ سال کی معصوم کوباپ نے بنایا ہوس کا شکار، چچا نےملزم کوبھجوایا جیل
پولیس نے ملزم والد کوعدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے اسے جیل بھیج دیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزم والد کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔

جھالا واڑ: راجستھان میں جھالا واڑکے صدرتھانہ علاقےمیں رشتوں کو شرمسارکردینے والا حادثہ سامنےآیا ہے۔ یہاں ایک باپ نے ہی اپنی 8 سال کی بیٹی کے ساتھ آبروریزی جیسی گھناؤنے حادثات کوانجام دیا ہے۔ اس حادثہ کے بعد اہل خانہ اورگاؤں والوں نے ملزم باپ کو پولیس کے حوالےکردیا۔ پولیس نے ملزم والد کوعدالت میں پیش کیا۔ عدالت نےاسےجیل بھیج دیا ہے۔ بتایا جارہا ہےکہ ملزم والد کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔


ڈیڑھ ماہ سے پیہرمیں رہ رہی ہے ملزم کی بیوی


حادثہ کےدوران بچی کے چلانے پراس کے چچا نے دوڑکربچی کوظالم باپ سے بچایا۔ چچا نےملزم والد کے خلاف مقدمہ درج کراکراسے سلاخوں کے پیچھے پہنچایا۔ اس کے بعد جھالا واڑکے خاتون تھانے میں معاملہ درج کرایا گیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق ملزم کی بیوی ڈیڑھ ماہ سے پیہرمیں رہ رہی تھی۔ اسی دوران ملزم کی ذہنی حالت بگڑگئی۔ یہ بتایا جارہا ہےکہ ملزم باپ نے خراب ذہنی حالت میں اس گھناؤنے کا م کو انجام دیا ہے۔


بچی کودادی کے تحفظ میں واپس گھربھیج دیا

فی الحال اس پورے معاملے کی جانچ جھالا واڑ کے ڈی ایس پی (ایس سی اورایس ٹی سیل) گوپال مینا کررہے ہیں۔ بچی کواس دادی کے تحفظ میں واپس گھربھیج دیا گیا ہے۔ وہیں پولیس ملزم کا پرانا ریکارڈ بھی کھنگال رہی ہے۔

جھالاواڑ سے ترون کی رپورٹ
First published: Nov 24, 2019 10:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading