ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

اندرا جے سنگھ پر بھڑکیں کنگنا، کہا۔ ایسی عورتوں کی کوکھ سے پیدا ہوتے ہیں زناکار

بتا دیں کہ ملک کی معروف وکیل اندرا جے سنگھ نے کچھ دن پہلے ہی نربھیا کے والدین کو مشورہ دیتے ہوئے بیان دیا تھا کہ انھیں اپنی بیٹی کے مجرموں کو معاف کر دینا چاہئے جیسے سونیا گاندھی نے راجیو گاندھی کے قاتلوں کو معاف کر د یا

  • Share this:
اندرا جے سنگھ پر بھڑکیں کنگنا، کہا۔ ایسی عورتوں کی کوکھ سے پیدا ہوتے ہیں زناکار
کنگنا رانوت: فائل فوٹو

ممبئی۔ اپنے بیباک بیانات کے لئے مشہور اداکارہ کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) نے معروف وکیل اندرا جے سنگھ (Indira Jaisingh) کے خلاف انتہائی شرمناک بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’’ اندرا جے سنگھ جیسی عورتوں کی کوکھ سے زناکار پیدا ہوتے ہیں۔ ایسی عورتوں کو زناکاروں کے ساتھ چار دن جیل میں رکھنا چاہئے‘‘۔ بتا دیں کہ ملک کی معروف وکیل اندرا جے سنگھ نے کچھ دن پہلے ہی نربھیا (Nirbhaya ) کے والدین کو مشورہ دیتے ہوئے بیان دیا تھا کہ انھیں اپنی بیٹی کے مجرموں کو معاف کر دینا چاہئے جیسے سونیا گاندھی نے راجیو گاندھی کے قاتلوں کو معاف کر د یا۔ حالانکہ، نربھیا کی ماں نے اندرا جے سنگھ کے اس بیان پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔



اندرا جے سنگھ کے اس بیان کے بعد نربھیا کے والدین کا انتہائی سخت رد عمل سامنے آیا تھا۔ نربھیا کی والدہ نے کہا تھا کہ اندرا جے سنگھ کون ہوتی ہیں اس معاملہ میں دخل اندازی کرنے والی اور ایسے ہی لوگوں کی وجہ سے ملک میں عصمت دری کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اب بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت نے بھی اندرا جے سنگھ کے بیان پر اپنا رد عمل دیا ہے، جو انتہائی شرمناک ہے۔ کنگنا نےکہا ہے کہ ’’اندرا جے سنگھ جیسی خواتین کی کوکھ سے عصمت دری کرنے والے پیدا ہوتے ہیں اور ایسی خواتین کو عصمت دری کرنے والوں کے ساتھ چار دن جیل میں رکھنا چاہئے۔‘‘

نربھیا کیس کے چاروں ملزمین

خیال رہے کہ بدھ کی شام کو کنگنا کی آنے والی فلم ’پنگا ‘ کی خصوصی اسکریننگ تھی جس کے بعد ان سے کسی نے نربھیا معاملے پر رد عمل پوچھ لیا۔ سوال کے جواب میں کنگنا نے کہا کہ ’’مجرموں کو سب کے سامنے پھانسی دینی چاہئے‘‘۔کنگنا نے مزید کہا کہ ’’اس معاملہ میں مجرم نابالغ تھا جو عصمت دری کرسکتا تھا۔ عصمت دری کرنے کے قابل ہے تو اسے کس حساب سے نابالغ کہا جاسکتا ہے۔ ایسے لوگوں کو چوراہے پر پھانسی دے دینی چاہئے۔‘‘

 
First published: Jan 23, 2020 12:41 PM IST