احمد آباد : احمد آباد کے جوہاپورا علاقہ میں رہنے والے مسلم برادری کی آبادی ہر دن بڑھ رہی ہے ۔ اس علاقہ میں رہنے والے لوگ بنیادی سہولیات جیسے راستہ اور پانی کے لئے جدوجہد کرتے ہیں ۔ اتنی بڑی آبادی ہونے کے بعد بھی علاقہ میں رہنے والے لوگوں کے لئےصرف اورصرف ایک قبرستان کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس علاقہ میں سات لاکھ مسلمانوں کی آبادی ہے، ایسے میں جہاں مقامی لوگ نئے قبرستان کا مطالبہ کررہے ہیں، وہیں قبرستان سے وابستہ لوگوں نہ پختہ قبر بنانے پر روک لگا دی ہے۔
سنکلت نگرمسلم قبرستان کی نئی باڈی نے موجودہ حالات کودیکھتے ہوئے پکی قبر بنانے پر روک لگا دی ہے ۔ سنکلت نگرمسلم قبرستان کے ٹرسٹی انیس دیسائی کا کہنا ہے کہ ہم نےکئی مرتبہ نئے قبرستان کا مطالبہ کیا ، لیکن ہمارا مطالبہ کافی سالوں سے پورا نہیں کیا جارہا ہے۔ اس لئے ہم نے اپنے طریقے سے لوگوں کو سہولت دینے کے لئے کئی نئے فیصلے لئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ غریب لوگوں کے لئے جہاں ایک طرف فری میں تمام انتظامات کئے جاتے ہیں، وہیں آئندہ کے حالات کو دیکھتے ہوئے پکی قبر بنانے پر روک لگا دی گئی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اس قبرستان کی صفائی کے لئے پانچ مزدوروں کو بھی رکھا گیا ہے ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔