ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

اڈوانی نے خوشگوار ہند-پاک تعلقات کی وکالت کی ، مودی اور دیگر لیڈروں سے واجپئی کی پہل کو آگے بڑھانے کی اپیل

بھج : بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی وکالت کرتے ہوئے آج کہاکہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی پہل کو آگے بڑھانے میں وزیراعظم نریندر مودی اور حکومت کے دیگر لیڈروں کواپنا رول ادا کرنا چاہیے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 26, 2015 05:55 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اڈوانی نے خوشگوار ہند-پاک تعلقات کی وکالت کی ، مودی اور دیگر لیڈروں سے واجپئی کی پہل کو آگے بڑھانے کی اپیل
بھج : بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی وکالت کرتے ہوئے آج کہاکہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی پہل کو آگے بڑھانے میں وزیراعظم نریندر مودی اور حکومت کے دیگر لیڈروں کواپنا رول ادا کرنا چاہیے۔

بھج : بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی وکالت کرتے ہوئے آج کہاکہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی پہل کو آگے بڑھانے میں وزیراعظم نریندر مودی اور حکومت کے دیگر لیڈروں کواپنا رول ادا کرنا چاہیے۔


مسٹر اڈوانی نے وزیراعظم مودی کے کل لاہور دورے کے بارے میں یہاں میڈیا کے سوالوں کے جواب میں کہا ’’جو کوشش واجپئی جی نے شروع کی واجپئی جی کی اس کوشش کو آگے بڑھاتے ہوئے آج کے بھی ہمارے جو حکمراں جماعت کے لیڈر ہیں، ان میں مودی جی اور دیگر لیڈر ہیں وہ بھی ہند۔ پاک تعلقات کو عزم صمیم کے ساتھ آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔


خیال رہے کہ مسٹر واجپئی کی لاہور بس یاترا جیسی انوکھی پہل کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کابل سے وطن واپس لوٹتے وقت پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو جنم دن مبارکباد دینے کے لئے ڈھائی گھنٹے کے مختصر قیام کے کے لئے لاہور رکنے کا فیصلہ کرکے دنیا کو چونکا دیا۔


مسٹر شریف نے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر خود آکر مسٹر مودی کا خیر مقدم کیا اور انہیں اپنے ساتھ اپنے آبائی گھر لے کر گئے۔ بعد میں وہ ہندوستانی وزیراعظم کوالوداع کہنے کے لئے بھی ہوائی اڈے تک آئے۔


مسٹر مودی نے ان کے ساتھ باہمی مذاکرات کرنے کے ساتھ ہی مسٹر شریف کی والدہ سے ملاقات کی اور ان کے پاؤں چھوکر ان کے آشیرواد لیا۔ انہوں نے مسٹر شریف کی نواسی کی شادی سے قبل کل ہوئی مہندی کی رسم میں بھی شرکت کی اور تحفے میں اسے ساڑی دی اور خوشحال و خوشگوار زندگی کی دعائیں دیں۔


مسٹر مودی کی اس پہل کو نہ صرف ہندوستان اور پاکستان بلکہ دنیا بھر میں انتہائی حیرانی کی نظر سے دیکھا گیا۔ اس کے ساتھ ہی دونوں ملکوں میں اس واقعہ کی تنقید اور تعریف دونوں ہی کی گئیں۔

First published: Dec 26, 2015 05:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading