ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی میں کورونا وائرس کے بعد اب لپٹو اسپائرسس کا خطرہ

ممبئی میں طوفانی بارش کے تھمنے کے بعد شہر میں کورونا وبائی مرض کے بعد موسمی بیماریوں کے پھیلنے کاخطرہ بی ایم سی نے ظاہر کیا ہے

  • Share this:
ممبئی میں کورونا وائرس کے بعد اب لپٹو اسپائرسس کا خطرہ
ممبئی میں کورونا وائرس کے بعد اب لپٹو اسپائرسس کا خطرہ

ممبئی میں طوفانی بارش کے تھمنے کے بعد شہر میں کورونا وبائی مرض کے بعد موسمی بیماریوں کے پھیلنے کاخطرہ بی ایم سی نے ظاہر کیا ہے جس میں لپٹو اسپائرسس کا خطرہ سب سے زیادہ ہے۔ یہ بیماری بارش کے جمع شدہ پانی یا پانی میں زخمی شخص کے گزرنے سے پھیلتی ہے۔ موسلادھاربارش کے بعد اب وبائی مرض کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرہ کے بعد لیپو اسپائرسس کا بھی خطرہ بڑھ گیا ہے اس لئے بی ایم سی نے شہریوں کو گمبوٹ پہن کر پانی میں گزرنے کی صلاح دی ہے اور کہا ہے کہ پانی میں زخمی شخص کے گزرنے سے لپٹو اسپائرسس ہونے کا خطرہ لاحق ہے اس لئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔


لپٹو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاط ضروری ہے۔ اگر کوئی زخمی شخص بارش کے پانی میں گزرتاہے تو اس سے بھی لیٹو اسپائرسس کا پھیلاؤ ہو سکتا ہے۔ ایسی صورت میں زخمی شخص کو 24 یا 72 گھنٹے میں طبی احتیاط کے تحت طبی امداد فراہم کرنا ضروری ہے۔ اس کو ہم احتیاطی تدبیر یااحتیاطی طبی امداد بھی کہہ سکتے ہیں۔ جو لوگ زیادہ وقت تک بارش کےجمع پانی میں رہتے ہیں ایسے افراد اور بی ایم سی عملہ کے لئے ڈاکٹر کے صلاح کے بعد وہ ڈوکسی کلین ادویات کا استعمال کرسکتےہیں جن کاچھ ہفتہ استعمال کیاجاسکتا ہے۔کیونکہ زیادہ دیرتک پانی میں رہنا بھی خطرناک ہے اسلئے احتیاط ضروری ہے۔ یہ دوا آٹھ سال کے بچے اور خواتین کو نہیں دی جا سکتی۔ اس کےعوض ایجوتھمیل ٹائبلیٹ اورشرقہ دیا جاسکتاہے۔


ممبئی عظمیٰ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، موسم باراں میں بخار، ڈینگو اور ملیریا کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے اس لئے چھوٹی یا معمولی بیماری کو بھی نظر انداز نہ کریں بلکہ فورا ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ اگر آپ پانی سے گز ررہے ہیں تو پیر کو صابن سے اچھی طرح دھو لیں۔ اگر بخار ہے تو فورا ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ گھروں اور آس پڑوس میں کچرا جمع نہ کریں اور چوہوں سے حفاظت کے لئے صاف صفائی اور پانی جمع نہ ہونے دیں کیونکہ پانی کے سبب ہی یہ بیماری پھیلتی ہے۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 08, 2020 10:05 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading