உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انکاونٹر کے بعد جوانوں نے کیا سپنا چودھری کے گانے پر ڈانس، دیکھیں ویڈیو

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    مہاراشٹرا میں تقریباََ 40 برسوں بعد نکسلوادیوں کے خلاف سب سے بڑی کاروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسیز نے اتوار کو گڑھ چرولی ضلع میں قریب 16 نکسلوادیوںکو ہلاک کیا۔

    • Share this:
      مہاراشٹرا میں تقریباََ 40 برسوں بعد ماونوازوں کے خلاف سب سے بڑی کاروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسیز نے اتوار کو گڑھ چرولی ضلع میں تقریباََ 16ماونوازوں کوہلاک کر دیا۔ اس میں دو اعلی کمانڈر اور کچھ خواتین ماونواز شامل تھیں۔ اس انکاونٹر کی خوشی مناتے ہوئے جوانوں کاویڈیو اپنے ٹرویٹر ہینڈل پر وایرل کیا ہے ۔

      اہکاروں کے مطابق ، گھنے جنگل میں سکیورٹی فورسیز اور نکسل وادیوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں نکسل وادیوں کو نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھامرگڑ ۔ اتاپلی کہ سرحد پر بوریاں جنگل میں تصادم ہوا۔

      پولیس کمانڈو کے ایک سی ۔30 دستہ نے صبح 7 بجے ماونواز مخالف مہم شروع کی ۔مزکورہ کاونٹر کی شروعات چھپے ہوئے ماونوازوں کے اچانک حملہ سے ہوئی ، پولیس نے حملہ کا جواب گولی باری سے دیا۔ یہ کشیدگی پانچ گھنٹے صبح 11 بجے تک جاری رہی۔پولیس حکام کے مطابق نکسل وادیوں کے 16 مردہ جسم برامد کئے گئے ، جس میں کچھ خواتین بھی شامل ہیں۔

      خبر کے مطابق سکیورٹی فورسز کو خبر ملی تھی کہ مہاراشٹرا کے گڑھ چرولی میں کچھ نکسل وادی بڑا حادثہ انجام دینے والے ہیں ۔ جوانوں نے جب نکسل یوں کو پکڑنا چاہا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی، دونوں جانب سے تصادم شروع ہو گیا ۔ ہلاک ہوئے نکسل وادیوں میں دو خواتین بھی بیائی جا رہی ہیں۔

      ضلع میں نکسل وادی تحریک کے پیداہونے کے بعد گزشتہ 38 برسوں میں نکسل وادیوں کے خلاف پولیس نے اتوار کو سب سے بڑی کاروائی کوانجام دیاہے ۔ آس پاس کے علاقوں جیسے چندر پور اور وسطی ہندوستان کی پڑوسی ریاستوں میں انکاونٹر کے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کے لئے پولیس نےخصوصی تربیت یافتہ فورسز تعینات کیا ہے۔

      پولیس نے 2013 میں اہری تالوکا میں گوند گاوں میں 6 نکسل وادیوں کو مار گرایا تھا ۔ پولیس نے 2017 میں سرونچا تالوکا کے کلاڈے جنگلوں میں سات ماونوازوں کو ہلاک یا تھا۔

      WATCH: Jawans celebrate after completing two successful encounters at two different locations in Gadchiroli. #Maharashtra pic.twitter.com/pSrSce6pAH

      First published: