اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دوسال بعد ممبئی میں ماہم کے میلے کا ہوگا آغاز، ممبئی پولیس نے مکمل کی تمام تر تیاریاں

    دوسال بعد ممبئی میں ماہم کے میلے کا ہوگا آغاز، ممبئی پولیس نے مکمل کی تمام تر تیاریاں

    دوسال بعد ممبئی میں ماہم کے میلے کا ہوگا آغاز، ممبئی پولیس نے مکمل کی تمام تر تیاریاں

    Mumbai News: ممبئی عروس البلاد ماہم ساحل سمندر پر واقع عالمی شہرت یافتہ صوفی حضرت مخدوم فقیہ علی مہائمیؒ کا سالانہ میلہ کورونا کے دو سال بعد روایتی جوش وخروش کے ساتھ منایا جائے گا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Maharashtra
    • Share this:
    ممبئی : ممبئی عروس البلاد ماہم ساحل سمندر پر واقع عالمی شہرت یافتہ صوفی حضرت مخدوم فقیہ علی مہائمیؒ کا سالانہ میلہ کورونا کے دو سال بعد روایتی جوش وخروش کے ساتھ منایا جائے گا ۔ اس کی خاصیت یہ ہے کہ یہاں پہلا صندل ممبئی پولیس کی جانب پیش کیا جاتا ہے اور اس کے بعد میلہ کی تقریبات کا آغاز ہوتا ہے اس کیلئے ممبئی پولیس نے تمام تر تیاریاں مکمل کر نے کا دعوی کیا ہے ۔ 8 دسمبر سے 17 دسمبر تک یہ میلہ جاری رہے گا ۔ ممبئی پولیس اور درگاہ کمیٹی نے اس سلسلے میں مشترکہ میٹنگ میں تمام نکات پر غور وخوص کر کے اس کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

    ممبئی میں کورونا کی پابندیاں ختم ہونے کے بعد 600 سالہ قدیم میلہ شایان شان منعقد ہوگا ٹریفک قوانین سے لے کر دیگر سیکورٹی انتظامات مکمل کر نے کا دعوی ممبئی پولیس نے کیا ہے۔ ممبئی میں مخدوم بابا کو پولیس کا بابا بھی کہا جاتا ہے کیونکہ ممبئی پولیس کو ان سے کافی انسیت و عقیدت ہے، اس لئے پہلا صندل روایتی طور طریقوں کے ساتھ پولیس پیش کر تی ہے ۔ اس کے بعد آستانہ مخدوم پر صندل پیش کر نے کا سلسلہ دراز ہوجاتا ہے ۔ ممبئی و اطراف سے کل 500 سے زائد صندل کمیٹیاں آستانہ مخدوم پرصندل اور نذرانہ عقیدت پیش کرتی ہے ۔ اس کے پیش نظر پولیس نے یہاں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھئے: گاندھی نگر میں ماں ہیرا بین سے ملنے پہنچے وزیر اعظم مودی، پاوں چھوکر لیا آشیرواد


    یہ بھی پڑھئے: اسٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ کےبعد کانگریس کااعلان، 'ہاتھ سے ہاتھ جوڑیں' مہم ہوگی شروع


    ماہم درگاہ کے منیجنگ ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی نے بتایا کہ کورونا کے پابندی سے نجات کے بعد دوسال بعد ماہم میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ میلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ اس میلہ کا مقصد آستانہ مخدوم میں پولیس کا نذرانہ عقیدت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مخدوم فقیہ علی مہائمیؒ کا یہ میلہ ہے، اسے عرس سے منسوب کرنا غلط ہے۔ ہر سال پولیس گلہائے عقیدت پیش کر نے کیلئے آستانہ مخدوم پر سال کے آخر میں صندل پیش کرتی ہے اور روایتی سلامی دیتی ہے، اس کے ساتھ ہی یابابا مخدوم کے دھنوں پر پولیس کا ڈھول بجایا جاتا ہے جو کافی مقبول بھی ہے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ صندل کمیٹیوں کے ساتھ پولیس بھی صندل پیش کر تی ہے لیکن یہ فخر پولیس کو حاصل ہے کہ سب سے پہلا صندل انہیں کا پیش ہوتا ہے اور اس کے بعد دیگر صندل کمیٹیاں اپنا صندل پیش کرتی ہیں ۔ یہ ایک قدیم روایت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صندل کمیٹیوں کو صندل پیش کرتے وقت درگاہ کا ادب و احترام کا خاص خیال رکھنا چاہئے ۔ ڈھول تاشے اور غیر شرعی امور سے اجتناب کرنا چاہئے، کیونکہ اسلام میں یہ حرام ہے، ایسے میں مخدوم بابا کو گلہائے عقیدت پیش کر نے کیلئے سادگی کے ساتھ صندل پیشی کو یقینی بنانا چاہئے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: