ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

خاتون نے کہا ’پاسپورٹ نہیں ملا تو کرلوں گی خودکشی‘، سشما سوراج نے کی مدد کی یقین دہانی

پاسپورٹ نہ ملنے سے پریشان ایک خاتون نے ٹوئٹ کرکے خود کشی کی دھمکی دی ہے۔ معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج نے جانچ کے احکامات دیئے ہیں۔

• Share this:
خاتون نے کہا ’پاسپورٹ نہیں ملا تو کرلوں گی خودکشی‘، سشما سوراج نے کی مدد کی یقین دہانی
وزیر خارجہ سشما سوراج: فائل فوٹو

احمدآباد: پاسپورٹ نہ ملنے سے پریشان ایک خاتون نے ٹوئٹ کرکے خود کشی کی دھمکی دی ہے۔ معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج نے جانچ کے احکامات دیئے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو پورے معاملہ کی اطلاع دے کرفوری رپورٹ سونپنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ احمد آباد کی سنتوش بین ہری پرساد نے پاسپورٹ نہ ملنے پر پاسپورٹ دفتر کے باہر خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا۔

@SushmaSwaraj 🙏🙏🙏 यह व्यक्ति परेशान है ऐसे लगता हैं ये मेरी id को फ़ोलो करते हैं मैं देखा तो जो मेको सही लगा वो कर रहा हूँ बाकि काम आपके अफ़्सरो का हैं सच पता करना....... धन्यावाद.... pic.twitter.com/l540kImJaF
— HONEY NAYAK (@HONEYNAYAK001) May 27, 2018

اس ٹوئٹ پر جیسے ہی وزیرخارجہ سشما سوراج کی نظرپڑی، انہوں نے احمد آباد ریجنل پاسپورٹ آفس کو اس معاملے کی پوری اطلاع اکٹھا کرکے ان تک پہنچانے کے احکامات دے دیئے۔ قابل ذکر ہے کہ سشما سوراج کئی بار اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے لوگوں کی پریشانیاں دور کرچکی ہیں۔

नीलम : आज ही संतोष बहन को बुला कर उनकी पीड़ा समझो. मुझे रिपोर्ट भेजिए. यह मामला क्या है . @rpoahmedabad pic.twitter.com/oXW0rrcwtk
— Sushma Swaraj (@SushmaSwaraj) May 28, 2018

کیلاش یاترا کی لسٹ میں الگ ہوئے شوہر بیوی، سشما نے ایک ٹوئٹ سے ملا

گزشتہ ہفتہ بھی انہوں نے کیلاش مانسروور یاترا کے لئے شارٹ لسٹ ہوئے ایک جوڑے کی مدد کی تھی۔ دراصل یاترا کی لسٹ میں شوہر بیوی کانام الگ الگ بیچ میں تھا۔

وزارت خارجہ کے ذریعہ ہر سال منعقد ہونے والے اس یاترا کے لئے چندر نندی اور ان کی بیوی کا انتخاب ہوا تھا، لیکن 13 مئی کو نندی نے ٹوئٹ کرکے سشما کو بتایا کہ ان کی بیوی کی بکنگ کسی دیگر بیچ میں ہوئی ہے۔

نندی نے ٹوئٹ کرکے وزیرخارجہ سے اس پریشانی کو سلجھانے کی گزارش کی تاکہ وہ اور ان کی بیوی ایک ساتھ یاترا کرسکیں۔

سشما نے کچھ ہی منٹوں میں اس ٹوئٹ کا جواب دیا۔ انہوں نے اسے کمپیوٹر کی غلطی بتایا اور یقین دہانی کرائی کہ انہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور دونوں ساتھ جاسکیں گے۔
First published: May 28, 2018 01:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading