ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

کووڈ۔ 19: ملک میں احمد آباد میں شرح اموات سب سے زیادہ خوفناک، دہلی سے 4 گنا موتیں

آٹھ جون کے اعداد وشمار کے مطابق، احمد آباد میں فی دس لاکھ کی آبادی میں 182 لوگوں کی موت کورونا سے ہوئی ہے۔ ممبئی میں شرح اموات 88 اور دہلی میں 45 ہے۔

  • Share this:
کووڈ۔ 19: ملک میں احمد آباد میں شرح اموات سب سے زیادہ خوفناک، دہلی سے 4 گنا موتیں
فائل فوٹو

نئی دہلی۔ ہندوستان میں کورونا وائرس (Coronavirus) کا قہر کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ملک میں بدھ کی رات تک کووڈ۔ 19 (Covid-19) کے 2.85 لاکھ معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں سے تقریبا آٹھ ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ اموات مہاراشٹر  (Maharashtra)  میں ہوئی ہیں۔ اس کے بعد گجرات اور دہلی (Delhi) میں جانیں گئی ہیں۔ اگر ہم شہروں کے حساب سے دیکھیں تو ممبئی نے سب سے زیادہ لوگ کھوئے ہیں۔ اس کے بعد احمد آباد (Ahmedabad) اور دہلی میں موتیں ہوئی ہیں۔ لیکن ہم جیسے جیسے ان اعداد وشمار کی پرتیں کھولتے ہیں تو سکے اور دوسرے پہلو بھی نظر آتے ہیں۔ جیسے کہ ممبئی نے بھلے ہی سب سے زیادہ جانیں گنوائی ہوں، لیکن شرح اموات میں احمد آباد پہلے نمبر پر ہے۔


ہندوستان میں کورونا وائرس کے سبب سب سے بری صورت حال مہاراشٹر، گجرات اور دہلی کی ہے۔ مہاراشٹر میں 3200 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ گجرات میں 1300 لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ دہلی 900 اموات کے اعداد وشمار کو پار کر چکی ہے۔ مہاراشٹر اور گجرات میں سب سے بری صورت حال یہاں کے سب سے بڑے شہروں ممبئی اور احمد آباد کی ہے۔


مہاراشٹر، گجرات اور دہلی کا موازنہ


مہاراشٹر، گجرات اور دہلی میں کتنے لوگ کورونا انفیکشن سے دوچار ہیں؟ کتنے لوگوں کی جانچ ہو چکی ہے؟ کتنے لوگوں کی موت ہو چکی ہے؟ احمد آباد کے لحاظ سے کہاں سب سے زیادہ خطرہ ہے؟ آٹھ جون کے اعداد وشمار کے مطابق، کورونا کی جانچ کے معاملہ میں دہلی سب سے بہتر صورت حال میں ہے جبکہ گجرات کی صورت حال بری ہے۔ دہلی میں فی دس لاکھ کی آبادی میں 13,053 لوگوں کی جانچ ہوئی ہے۔ اس معاملہ میں مہاراشٹر (5198) دوسرے اور گجرات (4172) تیسرے نمبر پر ہے۔

ممبئی، احمد آباد اور دہلی میں کتنے لوگوں کی موت ہو چکی ہے؟ شرح اموات کہاں زیادہ ہے یعنی آبادی کے لحاظ سے کہاں سب سے زیادہ خطرہ ہے؟ ان سوالوں کے جواب میں ممبئی اور احمد آباد کا نام آتا ہے۔ ممبئی میں ملک کے کسی بھی شہر سے زیادہ موتیں ہوئی ہیں۔ لیکن شرح اموات کے معاملہ میں احمد آباد سب سے آگے ہے۔ آٹھ جون کے اعداد وشمار کے مطابق، احمد آباد میں فی دس لاکھ کی آبادی میں 182 لوگوں کی موت کورونا سے ہوئی ہے۔ ممبئی میں شرح اموات  88 اور دہلی میں 45 ہے۔ یعنی احمدآباد کی شرح اموات دہلی سے چار گنا سے بھی زیادہ ہے۔
First published: Jun 11, 2020 07:54 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading