ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

چار مسلم بچیوں نے ملک کا نام کیا روشن، ایشیا اسکول میں کیا گیا والہانہ استقبال

احمد آباد کے دانيلمڑا علاقے میں ایشیا اسکول میں استقبال کرکے انہیں اعزاز سے سرفرازکیا گیا۔

  • Share this:
چار مسلم بچیوں نے ملک کا نام کیا روشن، ایشیا اسکول میں کیا گیا والہانہ استقبال
احمد آباد میں چار مسلم بچیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔

ملک اور بیرونی ملک میں خود کے ساتھ ہی ساتھ اپنے والدین اورمسلم سماج کا نام روشن کرنے والی چار لڑکیوں کا آج احمد آباد کے دانيلمڑا علاقے میں ایشیا اسکول میں استقبال کر کے انہیں اعزاز سے سرفرازکیا گیا۔ کشتی کے میدان میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی صنوفراورجوڈو کے میدان میں مہارت حاصل کر اس سال کومن ویلتھ ورلڈ چیمپئن شپ میں حصہ لینے جانے والی رخسانہ شیخ کے ساتھ ہی ساتھ سہانہ شیخ اورروہینہ منصوری کا بھی استقبال کیا گیا۔


ایشیا اسکول میں ہونے والے اس پروگرام میں بڑی تعداد میں مسلم برادری کے لوگوں کے ساتھ ہی ساتھ اسکول میں پڑھنے والے بچے موجود رہے۔ اس سال جوڈوکھیلنے کے لئے کومن ویلتھ ورلڈ چیمپئن شپ میں منتخب ہونے والی رخسانہ شیخ کے گھر کی مالی حالت کافی خراب ہے، اس لئے وہ آج بھی پانچ کلومیٹرپیدل چل کراپنے اسکول جاتی ہیں۔


اس سلسلے میں ایشیا اسکول کے ڈائریکٹراورکانگریس کے سینئرلیڈربدرالدین شیخ نے کہا کہ پروگرام میں شاندارکامیابی حاصل کرنے والے بچوں کے اعزازکے ساتھ ہی ساتھ انہیں مالی مدد بھی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اسکول میں اس طرح کے پروگرام کرنے کے پیچھے کا مقصد ہے کہ ہمارے یہاں پڑھنے والی بچیوں میں بھی کھیل کولے کرجذبہ پیدا ہو۔


وہیں پروگرام میں اعزازہونے والی رخسانہ کا کہنا ہے کہ اسکول اوروالدین کے تعاون کے بغیراس جگہ پر پہنچ پانا مشکل تھا۔ استقبالیہ پروگرام میں حصہ لینے والی روہینہ منصوری نے کہا کہ ایسے پروگرم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہےاورکچھ نیا کرکے خود کے ساتھ اپنے ملک کا نام روشن کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

 

 
First published: Oct 02, 2018 09:53 PM IST