لولو گروپ اس شہر میں بنائے گا ملک کا سب سے بڑا مال، 3000 کروڑ روپے کی کرے گا سرمایہ کاری، یہ ہوگی خاصیت

 کمپنی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم ارب پتی یوسف علی کا لولو گروپ گجرات میں داخل ہو رہا ہے، جہاں وہ احمد آباد میں ہندوستان کا سب سے بڑا شاپنگ مال قائم کرنے کے لیے 3,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    لکھنؤ کا لولو مال جو حالیہ دنوں میں خبروں میں تھا، اب احمد آباد میں بھی کھلنے والا ہے۔ لولو گروپ ہندوستان کا سب سے بڑا شاپنگ مال کھولنے جا رہا ہے۔ اس کے لیے گروپ کل 3000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے والا ہے۔ کمپنی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم ارب پتی یوسف علی کا لولو گروپ گجرات میں داخل ہو رہا ہے، جہاں وہ احمد آباد میں ہندوستان کا سب سے بڑا شاپنگ مال قائم کرنے کے لیے 3,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔

    پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق لولو گروپ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن وی نند کمار نے کہا کہ 3000 کروڑ روپے کے اس شاپنگ مال میں تمام جدید سہولیات ہوں گی، اس کی تعمیر جلد شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوچی، (کیرالہ) اور لکھنؤ (اتر پردیش) کے بعد ملک میں لولو گروپ کا تیسرا شاپنگ مال ہوگا، اور ریاست میں 6,000 لوگوں کو براہ راست اور 12,000 سے زیادہ لوگوں کو بالواسطہ روزگار فراہم کرے گا۔

    اس آرٹسٹ نے 90 کروڑ  کی پینٹنگز میں لگا دی آگ، سوشل میڈیا پر دکھایا لائیو

    اس تصویر میں چھپی ہے بیحد خطرناک چیز، ڈھونڈ نکال کر بتائیں کیا ہے وہ چیز

    نندکمار نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ کی تعمیر کے لیے زمین کا حصول آخری مراحل میں ہے اور اس میگا شاپنگ مال کا سنگ بنیاد اگلے سال کے شروعات میں رکھا جائے گا۔ مال میں کل 300 قومی اور بین الاقوامی برانڈ اسٹورز ہوں گے۔ 3000 افراد کی گنجائش والا ریسٹورنٹ بھی ہوگا۔ اس کے علاوہ 15 اسکرینوں کا ملٹی پلیکس سنیما ہال بھی ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس مال میں بھارت کا سب سے بڑا بچوں کا تفریحی پارک بھی کھولا جائے گا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: