ہوم » نیوز » No Category

حضرت عبدالقادر جیلانی کے روضہ مبارک کے لنگر خانہ کیلئے امداد کی اپیل

احمد آباد : ایسا شاید ہی کوئی ہو، جس نے اپنے بچپن میں سچا بالک نام کی کہانی پڑھی یا سنی نہ ہو۔ وہ بچہ جس نے اپنی صدری میں سلی ہوئی اشرفیوں کے بارے میں صرف اس لیے ڈاکوؤں کے سردار کو بتا دیا تھا کہ اس کی ماں نے کہا تھا کہ بیٹا کبھی زندگی میں جھوٹ نہیں بولنا۔ آگے چل کر یہ ہی غوث الاعظم کے نام سے مشہور ہوئے، جن کا اصل نام شیخ عبدالقادر جیلانی تھا۔

  • ETV
  • Last Updated: Jan 10, 2016 08:53 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
حضرت عبدالقادر جیلانی کے روضہ مبارک کے لنگر خانہ کیلئے امداد کی اپیل
احمد آباد : ایسا شاید ہی کوئی ہو، جس نے اپنے بچپن میں سچا بالک نام کی کہانی پڑھی یا سنی نہ ہو۔ وہ بچہ جس نے اپنی صدری میں سلی ہوئی اشرفیوں کے بارے میں صرف اس لیے ڈاکوؤں کے سردار کو بتا دیا تھا کہ اس کی ماں نے کہا تھا کہ بیٹا کبھی زندگی میں جھوٹ نہیں بولنا۔ آگے چل کر یہ ہی غوث الاعظم کے نام سے مشہور ہوئے، جن کا اصل نام شیخ عبدالقادر جیلانی تھا۔

احمد آباد : ایسا شاید ہی کوئی ہو، جس نے اپنے بچپن میں سچا بالک نام کی کہانی پڑھی یا سنی نہ ہو۔ وہ بچہ جس نے اپنی صدری میں سلی ہوئی اشرفیوں کے بارے میں صرف اس لیے ڈاکوؤں کے سردار کو بتا دیا تھا کہ اس کی ماں نے کہا تھا کہ بیٹا کبھی زندگی میں جھوٹ نہیں بولنا۔ آگے چل کر یہ ہی غوث الاعظم کے نام سے مشہور ہوئے، جن کا اصل نام شیخ عبدالقادر جیلانی تھا۔


تاہم آج ان کی درگاہ میں داعش اور یہود یوں کے ستائےاور وقت کے مارے لوگ پناہ گزیں ہیں۔ اور ان سب کو دو وقت کا کھانا وہاں 24 گھنٹے 12 ماہ لگاتار چلنے والے لنگر خانے سے ملتا ہے۔


ربیع الآخر کا مہینہ منگل سے شروع ہونے والا ہے ۔ عاشقان غوث الاعظم یہ ماہ آتے ہی خوشی سے جھو م اٹھتے ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ جسے اللہ نوازے وہ پیرانہ پیر دست گیر کی درگاہ کی زیارت کرنے بغداد جاتے ہیں ۔ ان میں ہر سال گجرات سے بھی جانے والے زائرین کی بڑی تعدا د ہوتی ہے جو گیارویں شریف کے موقع پر بغداد جاتے ہیں ۔


حضرت پیر دستگیرشیخ عبدالقادر جیلانی کے روضہ مبارک میں سال بھر ایک لنگر خانہ چلتا ہے ۔جنگ زدہ سیریا کے متاثرین بھی بڑی تعداد میں بغداد شریف میں پناہ لے رہے ہیں اور انہیں بھی اس لنگر خانہ کا فیض مل رہا ہے ۔


ایسے موقع پر عاشق غوث الاعظم حبیب مودن نے ای ٹی وی سے خاص بات کرتے ہوئے کہا کہ بغدا د و سیریا کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے گجرات سے جو لوگ بغداد درگاہ شریف کی زیارت کرنے جارہے ہیں، ان عقیدت مندوں سے تہہ دل سے گذارش ہے کہ وہاں موجود لنگر خانہ کےذمہ داران سے ملاقات کریں اور جس سے جتنا ہو سکے امداد کریں۔اس کی رسید بھی آپ وہاں سے حاصل کر سکتے ہیں ۔

First published: Jan 10, 2016 08:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading