مجلس اتحادالمسلمین 2019 کے لوگ سبھا انتخابات میں نہ صرف حیدرآباد بلکہ مہاراشٹرکی اورنگ آباد سنٹرل سیٹ اور بہار کے کشن گنج سے بھی اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارے گی-
اس سلسلہ میں مجلس اتحادالمسلمین کے صدربیرسٹراسدالدین اویسی نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی پارلیمانی حلقہ اورنگ آباد سینٹرل سے بھی انتخابات میں مقابلہ کرے گی۔ صدر مجلس نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ امتیاز جلیل لوک سبھاحلقہ اورنگ آباد سے مجلس اتحادالمسلمین کے امیدوار ہوں گے۔ واضح رہے کہ امتیاز جلیل حلقہ اسمبلی اورنگ آباد سے مجلس اتحاد المسلمین کی نمائندگی کرتے ہیں۔
وہیں پارٹی نے بہار کے کشن گنج لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کے ریاستی صدر اختر الایمان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے-
Imtiaz Jaleel will be AIMIM’s candidate for the Aurangabad Parliamentary Constituency.
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) March 26, 2019
Will be contesting MP seat from Aurangabad on Vanchit bahujan aghadi and mim ticket. Its time for my city to change. Its not about ME. From hereon its always going to be WE. Lets all vote for Aurangabad. pic.twitter.com/yFb0O6jJWV — imtiaz jaleel (@imtiaz_jaleel) March 25, 2019
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔