ممبئی۔ یہاں ا یر انڈیا نے اپنے رخ پر قائم رہتے ہوئے شیوسینا کے چپل مارنے والے ممبر پارلیمنٹ رویندرگائیکواڑ کا نئی دہلی جانے کا ہوائی ٹکٹ پھر منسوخ کردیا ،حالانکہ شیوسینا کی لیڈرشپ اور شیو سینا کے تمام لوک سبھا ممبران نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اطلاع کے مطابق رویندر گائیکواڑ نے بد ھ کی صبح 8بجے کی اے آئی 806پرواز کا ٹکٹ بک کیا تھا ،لیکن ایئرانڈیا نے ٹکٹ منسوخ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ نئی دہلی میں پرواز کے دوران ان پر ایک ایئرانڈیا ملازم کی پٹائی کرنے کا الزام ہے اور اس کی وجہ سے ایئرانڈیا نے جمعہ کو انہیں ٹکٹ جاری نہیں کیا اور دیگر ہوائی کمپنیوں نے ان پر پابندی عائد کردی اور انہیں جمعہ کوراجدھانی ایکسپریس میں ممبئی کے لیے روانہ ہونا پڑا اور بتایا جارہا ہے کہ کل بھی وہ راجدھانی سے دہلی روانہ ہوئے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔