احمد آباد: اب تک ائیر کوالیٹی مونیٹرنگ اسٹیشن پونہ ، دلی اور ممبئی میں ہی بنائے گئے ہیں اور وہ کافی اچھے طریقے سے ماحولیات کی ضروری معلومات فراہم کر رہے ہیں ۔ اس کے پیش نظر اب آئی آئی ٹی پونے اور آئی ایم ڈی نے احمدآباد میں ائیر کوالیٹی مونیٹرنگ سسٹم بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور بہت جلد احمدآباد میں بھی عوام کو ائیر کوالیٹی مونیٹرنگ سسٹم کی خدمات میسر ہوںگی ۔
احمدآباد کے 10مقامات پر ائیر کوالیٹی مونیٹرنگ سسٹم اسٹیشن بنایا جائے گا اور ساتھ ہی ساتھ ان دس مقامات پر ایل ای ڈی بھی لگائے جائیں گے ، جن پر ماحولیات سے متعلق معلومات دی جائیں گی ۔ خاص طور سے ہوا میں کتنی آلودگی ہے اور ہوا میں دھول کی مقدار کتنی ہے ۔ علاوہ ازیں کاربن مونوآکسائڈ اور سلفر ڈائی آکسائڈکی مقدار بھی بتائی جائے گی ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔